10:54 am
کورونا وائرس کےخطرناک ترین ویرئینٹ ’اومیکرو ن‘ کی خوفناک علامات سامنے آگئیں

کورونا وائرس کےخطرناک ترین ویرئینٹ ’اومیکرو ن‘ کی خوفناک علامات سامنے آگئیں

10:54 am

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی علامات سامنے آ گئیں جو ڈیلٹا ویریئنٹ سے مختلف ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا
ہے تاہم جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نے کہا کہ اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں بیماری کی علامات ڈیلٹا قسم سے بہت زیادہ مختلف ہیں۔انہی ڈاکٹر نے حکومتی سائنسدانوں کو کورونا کی نئی قسم کی موجودگی سے خبردار کیا تھا ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ افریقن میڈیکل ایسوسی ایشن کی چیئروومن ڈاکٹر اینجلیک کوئیٹزی نے بتایا کہ اومی کرون سے متاثرہ افراد میں بہت زیادہ تھکاوٹ، سر اور جسم میں درد، کبھی کبھار گلے کی سوجن اور کھانسی کی علامات پائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا کے مقابلے میں کورونا کی اس نئی قسم میں متاثرہ افراد کی نبض کی رفتار بہت تیز ہوجاتی ہے جس کی وجہ خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی اور سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی ہے۔ڈاکٹر اینجلیک کوئیٹزی نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہو گئی تھی لیکن نومبر کے دوسرے عشرے میں اچانک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جن کی جانب سے مختلف علامات کو رپورٹ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نئی علامات کے پیش نظر حکومتی وزارتی ایڈوائزری کونسل کو آگاہ کیا گیا اور لیبارٹریز نے چند دن میں نئی قسم کو شناخت کر لیا۔جنوبی افریقی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے بتایا اس بار کورونا کی علامات مختلف ہیں جو ڈیلٹا کی نہیں ہو سکتیں بلکہ یہ علامات یا تو بیٹا سے ملتی جلتی ہیں یا یہ کوئی نئی قسم ہے اور مجھے توقع ہے کہ اس نئی قسم کی بیماری کی شدت معمولی یا معتدل ہو گی اور ابھی تک تو ہم اسے سنبھالنے کے لیے پراعتماد ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ابھی اس کے متعدی ہونے اور بیماری کی شدت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا تاہم دیگر ممالک کی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ اومی کرون کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ شروع کی جائیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے کہا ہے کہ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون وائرس کی علامات معمولی نزلہ زکام والی ہیں مگر اس کا حملہ پھیپھڑوں پر بہت شدید ہوتا ہے جس کی وجہ اس کو خطرناک سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر دوبارہ سے سختی عمل درآمد شروع کریں۔ ابھی اس وائرس کے بارے میں زیادہ مصدقہ معلومات دستیاب نہیں مگر پوری دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئی ہیں۔ کورونا وائرس نئی قسم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے، ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ کورونا کی گزشتہ لہروں ہر قابو پانے میں ویکسینیشن کا کردار انتہائی اہم رہا ہے لہذا کورونا کی نئی قسم سے بھی نمٹنے کیلئے اپنی ویکسین بروقت مکمل کی جائے اور جن لوگوں نے ابھی تک ویکسینیشن نہیں کرائی وہ پہلی فرصت میں ویکسینیشن مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ابھی کورونا کی نئی قسم پاکستان میں موجود نہ ہے مگر شہریوں کو چاہئے کہ سماجی فاصلہ، ماسک کی پابندی اور ہاتھ دھونے کی عادت کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کورونا کی کسی بھی لہر سے دوبارہ نبردآزما ہونے کے لئے تیار ہے اور ہیلتھ سسٹم اسقدر استعدادکار موجود ہے کہ دوبارہ کورونا پھیلتا ہے تو اس پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات فوری کئے جا سکیں۔

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا