03:40 pm
گرم پانی پینے سے آپکی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے؟ایسی رپورٹ جو آپکے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی

گرم پانی پینے سے آپکی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے؟ایسی رپورٹ جو آپکے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی

03:40 pm

خالی پیٹ یا نہار منہ پانی پینا صحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند ہے؟درحقیقت یہ جاپانی روایت ہے جس میں صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ پانی پیا جاتا ہے۔اس حوالے سے کئی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ عام سی عادت صحت کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، تاہم اگر یہ پانی گرم یا نیم گرم ہو۔یہاں یہ واضح رہے کہ ٹھنڈا پانی بھی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں
اور گرم موسم میں گرم پانی پینے سے گریز کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔نہار منہ اور سونے کے لیے لیٹنے سے پہلے گرم پانی پینا صحت کے لیے مختلف فوائد پہنچاتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔گرم پانی پینا غذائی نالی کو متحرک کرتا ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔ یہ پانی نظام میں پھنسے ذرات کو بھی نکالتا ہے جن کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے، جبکہ شریانوں کو بھی کشادہ کرتا ہے جس سے آنتوں کی جانب خون کی روانی بڑھتی ہے۔ کھانے کے بعد اس پانی کو پینا چربی کو زیادہ آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور ہاں یہ عادت قبض سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔گرم پانی پینا بند ناک کو کھولنے میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ یہ سانس کی گزرگاہ کو کلیئر کرتا ہے۔ ہمارے گلے اور اوپری حصے میں بلغم مسلسل بنتا رہتا ہے، گرم پانی پینا ان حصوں کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے گلے کی خراش سے بھی ریلیف ملتا ہے۔یہ عادت مرکزی اعصابی نظام کو فعال کرنے میں بھی مدد دیتی ہے جس سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔ ایک تھقیق میں دریافت کیا گیا کہ گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی تناؤ میں نمایاں کمی آتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی معدے میں ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں کچھ زیادہ دیر تک موجود موجود رہتا ہے جس کے نتیجے میں پیٹ دیر تک بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے جو ممکنہ طور پر جسمانی وزن میں کمی میں مدد دے سکتا ہے۔گرم پانی شریانوں اور رگوں کو کشادہ کرتا ہے جس سے جسم میں دوران خون بہتر ہوتا ہے، اس سے بلڈپریشر لیول کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔گرم پانی پینے سے جسم کا اندرونی درجہ حرارت عارضی طور پر بڑھتا ہے، جس سے جسم کا وہ نظام حرکت میں آتا ہے جو پسینہ خارج کرتا ہے اور جسم کو زہریلے مواد کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان