02:56 pm
میں نے سوچا تھا کہ ہمارا پہلا بیٹا ہوا تو اس کا نام۔۔۔۔۔ شادی کے صرف 5 ہفتوں بعد کینسر کے مرض میں مبتلا نوجوان نے ٹوئٹر  پر کیا پیغام بھیجا

میں نے سوچا تھا کہ ہمارا پہلا بیٹا ہوا تو اس کا نام۔۔۔۔۔ شادی کے صرف 5 ہفتوں بعد کینسر کے مرض میں مبتلا نوجوان نے ٹوئٹر پر کیا پیغام بھیجا

02:56 pm


میں نے سوچا تھا کہ ہمارا پہلا بیٹا ہوا تو اس کا نام۔۔۔۔۔ شادی کے صرف 5 ہفتوں بعد کینسر کے مرض میں مبتلا نوجوان نے ٹوئٹر پر کیا پیغام بھیجا کہ سب ہی اس کی مدد کے لیے تیار ہو گئے جب کوئی نوجوان شادی کرتا ہے تو اس کے سامنے ایک نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہے اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ عمر بھر ساتھ نبھائے۔ اس کی فیملی میں اضافہ ہو وہ زندگی کی خوشیوں کو ایک ساتھ انجوائے کریں- 
ایسے ہی ایک نوجوان جس کا ٹوئٹر اکاونٹ [email protected]کے نام سے تھا اس نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک جذباتی پکچر شئیر کی جس میں وہ ایک ہسپتال کے بیڈ پر اپنی بیوی کے ساتھ نظر آرہا ہے- جس میں اس کا کہنا تھا کہ میں اور میری بیوی، ہماری پانچ ہفتوں پہلے شادی ہوئی ہے اور مجھے کینسر ہو گیا ہے جس کا مقابلہ ہم مل کر کر رہے ہیں- مگر محبت بیماری اور صحت سے ماورا ہوتی ہے میں اپنی بیوی کے ساتھ کا بہت شکر گزار ہوں اس کے بغیر میں اس بیماری کا مقابلہ نہیں کر سکتا- ان کا یہ ٹوئٹ لاکھوں لوگوں نے نہ صرف لائک کیا بلکہ اس کو شئیر اور کمنٹ کر کے وائرل کر دیا اور ہر کوئی ان کے اس غم میں ان تکلیف کے لمحات میں ان کے ساتھ شریک ہو گیا- اسکائی ڈواگ نامی اس نوجوان کی عمر صرف 22 سال ہے اس کا یہ کہنا ہے کہ شادی کے کچھ ہی دنوں کے بعد ایک دن جب وہ صبح جاگے تو ان کے ناک سے خون بہہ رہا تھا جو کہ ان کی ہر کوشش کے باوجود نہ رکا- جب اس حوالے سے انہوں نے ڈاکٹروں سےرجوع کیا تو ڈاکٹرز نے کئی ٹیسٹ کرنے کے بعد ان کو بتایا کہ وہ خون کے کینسر کی ایک قسم لیوکیمیا میں مبتلا ہیں- کینسر کے جاننے کے بعد ان کا پریشان ہونا ایک فطری عمل تھا مگر وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کر سکیں- مگر لوگوں کے کمنٹس اور حوصلہ افزائی نے ان کو اس بیماری سے لڑنے کا حوصلہ دیا- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بون میرو کی وجہ سے وہ سخت تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں- ان کے اس ٹوئٹ کے جواب میں لوگوں نے ان کے ساتھ اپنی کینسر سے بچنے کی کہانیاں بھی شئير کیں جن کے حوالے سے اسکائی ڈواگ کا کہنا ہے کہ اس کو بہت حوصلہ ملا ہے- مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کو علاج کے لیے کچھ مالی معاونت کی بھی ضرورت ہے جس کے لیے انہوں نے اپنا اکاونٹ نمبر بھی شئیر کیا اور لوگ اس نوجوان جوڑے کی دل کھول کر مدد کر رہے ہیں- اپنی حالت کے حوالے سے اسکائی ڈواگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل وہ گر گئے اور ان کو چوٹ آگئی-خوش قسمتی سے اس وقت ان کی بیوی ان کے پاس موجود تھی جس نے ان کو سنبھال لیا کیوں کہ اگر ان کو معمولی سی بھی چوٹ لگ جاتی تو جسم میں پلیٹیلٹس کی کمی کے سبب خون بہنا نہ رکتا جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا- اپنی آئندہ زندگی کے حوالے سے انہوں نے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے گھر پہلی اولاد بیٹا ہو جس کا نام وہ اوہم رکھیں- اس بارے میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ان کی بیوی کو یہ نام پسند نہ آئے مگر وہ اس کو راضی کرنے کی پوری کوشش کریں گے- اسکائی ڈواگ کی کیموتھراپی شروع ہو چکی ہے ڈاکٹرز کے مطابق ان کا کینسر بہت پھیل چکا ہے مگر ان کو امید ہے کہ مریض کی ہمت اور حوصلے سے وہ اس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے-

تازہ ترین خبریں

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

 فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی