02:23 pm
مرنے سے چند لمحے قبل انسان کیساتھ کیا ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے لرزہ خیز راز سے پردہ اٹھا دیا

مرنے سے چند لمحے قبل انسان کیساتھ کیا ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے لرزہ خیز راز سے پردہ اٹھا دیا

02:23 pm

موت ایک حقیقت ہے مگر اس بات کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ اگرچہ ہر انسان نے مرنا
ہے مگر اس کے باوجود اس کے لیے موت ایک ایسا راز ہے جس سے پردہ اسی وقت اٹھتا ہے جب کہ انسان خود اس راز سے پردہ اٹھانے کے قابل نہیں رہتا ہے۔کینیڈا میں کی جانے والی ایک ریسرچ ٹیم کے مطابق مرنے سے چند لمحے قبل انسان کی آنکھوں کے سامنے سے اس کی پوری زندگی گھومتی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق ایک 87 سالہ مرگی کے مریض کی دل کا دورہ پڑنے کے سبب اچانک موت واقع ہو گئی۔لیکن مرنے سے قبل اس آدمی کے دماغ کے ساتھ منسلک مشینیں اس کی دماغ کی ساری کیفیات کو ریکارڈ کر رہی تھیں اور مرنے سے قبل اور مرنے کے بعد اس کے دماغ کے مطالعے سے جو نتائج سائنسدانوں نے اخذ کیے وہ حیرت انگیز تھے۔اس آدمی کے دماغ کے مرنے سے قبل اور مرنے کے 30 سیکنڈ بعد کی جانے والی ریکارڈنگ کے مطابق اس کا دماغ ویسے ہی کام کررہا تھا جیسے کہ عام طور پر کسی بھی بات کو یاد کرتے ہوئے دماغ کی حالت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر اجمل ضمیر جو اس تحقیق کے رائٹر تھے ان کا ہہ کہنا تھا کہ مریض کے مرنے سے 30 سیکنڈ قبل جب کہ اس کے دل نے جسم کو خون کی فراہمی بند کر دی تھی اس کے دماغ کی لہریں بالکل اسی طرح کی تھیں جیسے کہ انسان کسی خاص بات کو یاد کرنے کی کوشش کر رہا ہو یا پھر کسی بات پر دھیان لگانے کی کوشش کر رہا ہو۔اس بات کو مزید بڑھاتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کیفیت دل کے رک جانے کے 30 سیکنڈ بعد تک جاری رہی تھی یہ وہ وقت تھا کہ جب انسان کو مردہ قرار دیا جا چکا ہوتا ہے مگر اس کا دماغ اس وقت تک کام کر رہا تھا۔دوسرے لفظوں میں کہا جا سکتا ہے کہ مرنے والے انسان کا دماغ اس کے جسم کے مرنے کے بعد بھی کام کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ انسان کے دماغ میں اس کی زندگی کے سارے گزرے ہوئے پل یاد آتے ہیں۔تاہم ان تحقیقات کرنے والے افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بات کو حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا ہے کیوں کہ اس آدمی کا دماغ مرگی کے مرض کے سبب سوزش کا بھی شکار تھا- تاہم موت کے پردے کے چھپے رازوں میں سے اس تحقیق نے کسی حد تک پردہ اٹھا دیا ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد