07:47 pm
مولی کو صرف کھا نہیں بلکہ پی بھی سکتے ہیں، اس خاص طریقے سے مولی کا استعمال کن بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟ جانیں

مولی کو صرف کھا نہیں بلکہ پی بھی سکتے ہیں، اس خاص طریقے سے مولی کا استعمال کن بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟ جانیں

07:47 pm

مولی سردیوں کے موسم میں آنے والی ایسی جڑ والی سبزی ہے جس کا استعمال عام طور پر بطور سلاد کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ کچھ لوگ اس کی ترکاری بنا کر یا اس کے پراٹھے بنا کر بھی کھاتے ہیں- ذائقے کے اعتبار سے اس کا ذائقہ کسی حد تک کڑوا ہوتا ہے اور یہ
مختلف رنگوں میں بھی پائی جاتی ہے جن میں سب سے عام سفید اور سرخ رنگ ہیں- مولی کا جوس بنانے کا طریقہعام طور پر مولی کے جوس کا نام ذہن میں آتے ہی ہر ایک کے ذہن میں کڑواہٹ کا خیال آتا ہے اور کڑوے جوس کو پینے کے لیے مشکل ہی سے لوگ تیار ہوتے ہیں- لیکن میڈيکل ماہرین کے مطابق مولی کے جوس کی کڑواہٹ کو ختم کرنے کے لیے اس میں سیب اور سنگترے کے رس کو ساتھ میں شامل کیا جا سکتا ہے- اس کے لیے ایک مولی ایک سیب اور ایک سنگترے کا رس نکال لیں اور اس میں حسب ذائقہ کالا نمک شامل کر دیں جس سے یہ نہ صرف لذیذ ہو جائے گا بلکہ اس کی افادیت میں بھی بہت اضافہ ہو جائے گا- اس کے ساتھ ساتھ خالی مولی کا رس بھی نکالا جا سکتا ہے رس کو نکالنے کے بعد اس کو کچھ دیر تک ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور اس کے بعد اس میں کالا نمک حسب ذائقہ شامل کر کے بھی پیا جا سکتا ہے- مولی کے جوس کے صحت کے حوالے سے فوائدمولی میڈیکل ماہرین کے مطابق ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے جو کہ جسم میں سے زہریلے مادے خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ویسے تو مولی کو کھایا تو سب ہی نے ہوگا مگر مولی کو پینے کا موقع کم ہی لوگوں کو ملا ہوگا- مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ مولی کا جوس صحت کے حوالے سے بیش بہا فوائد کا حامل ہوتا ہے- 1: ذیابیطس کے خطرے کو کم کرےمولی کا رس آپ کو نہ صرف ذيابیطس کے خطرے سے بچا سکتا ہے بلکہ اس کا استعمال ذيابیطس کے مریضوں کے شوگر لیول کو کم کرنے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مولی کے جوس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو ایڈيوپونکٹن نامی خامرے کے افراز میں مدد دیتے ہیں جو کہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- 2: جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہےمولی کے جوس کا استعمال جگر کی صفائی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے یہ زہریلے مادوں کو خارج کر کے جگر کی صحت کو بحال کرتا ہے- یہی وجہ ہے کہ ماہرین یرقان کے مریضوں کو مولی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں مگر صحت مند افراد بھی مولی کے رس کو استعمال کر کے اپنے جگر کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں- 3: دل کی صحت کو بہتر بناتا ہےمولی کا جوس ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ کیلشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور اس کو بڑھنے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے دل پر دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے اور اس کے کسی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں- 4: تیز بخار میں مفیدجیسے کہ آج کل کے دور میں وائرل بخار کا اثر بہت بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے اکثر افراد کافی بیمار رہتے ہیں تو اس میں مولی کے جوس کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ ایک جانب تو یہ جسم کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جسم میں بخار کا سبب بننے والی اندرونی سوزش کے خاتمے کا بھی باعث بنتا ہے اور افاقہ کا سبب بنتا ہے- 5: قوت مدافعت میں اضافے کے لیےعام طور پر مختلف قسم کے بیکٹیریا، وائرس یا فنگس جسم میں مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں مگر مولی کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم کو ان جراثیموں سے لڑنے کی نہ صرف طاقت فراہم کرتا ہے بلکہ ان سے خود بھی لڑ کر ان کو مار بھگاتا ہے- اس اعتبار سے مولی کے جوس کا روزانہ استعمال انسان کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے- مولی کے جوس کا استعمال کس طرح کرنا چاہیے؟عام طور پر مولی کے جوس کا استعمال کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے مگر ماہرین اس کو خالی پیٹ استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں اور اس کو کھانے کے بعد یا کچھ گھنٹوں کے بعد استعمال کا مشورہ دیتے ہیں- کیوں کہ خالی پیٹ اس کے استعمال سے شوگر لیول یا بلڈ پریشر کے کم ہونے کا باعث ہو سکتا ہے اس وجہ سے اس کو خالی پیٹ استعمال کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے-

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری

بار بار کھانسی آنا یا پھر۔۔۔۔۔۔۔ہارٹ اٹیک سے 30 دن پہلے سامنے آنے والی ایسی علامات جو دل کے دورے کی اطلاع دیتی ہیں

بار بار کھانسی آنا یا پھر۔۔۔۔۔۔۔ہارٹ اٹیک سے 30 دن پہلے سامنے آنے والی ایسی علامات جو دل کے دورے کی اطلاع دیتی ہیں

آپ خود اپنی جان سے زیادہ عزیز اولاد کو یہ زہر پلاتے ہیں اور آپکو معلوم بھی نہیں اس خطرناک بیماری کی وجہ آپ ہوں گے

آپ خود اپنی جان سے زیادہ عزیز اولاد کو یہ زہر پلاتے ہیں اور آپکو معلوم بھی نہیں اس خطرناک بیماری کی وجہ آپ ہوں گے

اگر آپ سوتے ہوئے اس قسم کے خراٹے لیتے ہیں تو خبردار ہو جائیں ۔۔۔آپکو کینسر بھی ہو سکتا ہے۔۔۔جسکا چیک اپ کے بغیر پتہ بھی نہیں چلے گا

اگر آپ سوتے ہوئے اس قسم کے خراٹے لیتے ہیں تو خبردار ہو جائیں ۔۔۔آپکو کینسر بھی ہو سکتا ہے۔۔۔جسکا چیک اپ کے بغیر پتہ بھی نہیں چلے گا

اچانک سے خطرناک سانپ کان میں چلا گیا ۔۔ درد میں مبتلا عورت کے کان سے سانپ نکالنے کی ویڈیو وائرل

اچانک سے خطرناک سانپ کان میں چلا گیا ۔۔ درد میں مبتلا عورت کے کان سے سانپ نکالنے کی ویڈیو وائرل

دانت نہ کبھی گندے ہونگے اور نہ کبھی سڑیں گے، کیڑا بھی ہو گا تو ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا ، زبردست نسخہ

دانت نہ کبھی گندے ہونگے اور نہ کبھی سڑیں گے، کیڑا بھی ہو گا تو ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا ، زبردست نسخہ

انٹرنیٹ کی سست روی سے ستائے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری پی ٹی اے نے 4نئی کمپنیوں کو آئی او ٹی لائسنس جاری کردئیے

انٹرنیٹ کی سست روی سے ستائے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری پی ٹی اے نے 4نئی کمپنیوں کو آئی او ٹی لائسنس جاری کردئیے

چھوٹے جسم والے لمبی عمر پاتے ہیں۔۔جسم کی شکل و صورت سے جڑی  ایسی دلچسپ معلومات جو آپ کو حیران کردیں

چھوٹے جسم والے لمبی عمر پاتے ہیں۔۔جسم کی شکل و صورت سے جڑی ایسی دلچسپ معلومات جو آپ کو حیران کردیں

اگر آپ کی آنکھ ہر روز 3 بجے کھلتی ہے توآپ کونسی خطرناک بیماری کا شکار ہیں ۔۔۔۔۔ چینی ماہرین کے انکشافات

اگر آپ کی آنکھ ہر روز 3 بجے کھلتی ہے توآپ کونسی خطرناک بیماری کا شکار ہیں ۔۔۔۔۔ چینی ماہرین کے انکشافات