06:02 pm
آپ کی ہتھیلیوں میں چھپا ہے صحت کا خزانہ، جاپانیوں  کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

آپ کی ہتھیلیوں میں چھپا ہے صحت کا خزانہ، جاپانیوں کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

06:02 pm

انسان کی تقدیر اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہے یہ جملہ تو اکثر آپ نے سنا ہی ہوگا مگر آج ہم اس جملے کو ذرا سی ترمیم کے ساتھ آپ کے سامنے نہ صرف دہرائيں گے بلکہ اس کو ثابت بھی کریں گے کہ انسان کی صحت اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہے۔ ہاتھوں کے ذریعے صحت کے حصول کو پام تھراپی کہا جاتا ہے
جو کہ جاپان کا ایک قدیم طریقہ علاج ہے جو کہ صدیوں سے رائج ہے اس طریقے سے صحت کے حصول کے لیے کسی قسم کی دوا کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہاتھ کی ہتھیلی کی مختلف جگہوں پر خاص طریقے سے مساج کر کے فائدے حاصل کیے جاتے ہیں- ہاتھ کی انگلیوں میں پورا جسمانسان کے ہاتھ کی چار انگلیوں اور ایک انگوٹھے کا تعلق جسم کے ہر حصے کے اعصاب سے ہوتا ہے جس کا اگر خاص طریقے سے مساج کیا جائے تو ان حصوں کے افعال اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے- انگوٹھاانسان کے ہاتھ میں موجود انگوٹھا کا تعلق معدے اور تلی سے ہوتا ہے جو کہ ہاضمے کے مسائل کے حل اور سر درد کے علاج کے لیے معاون ہوتا ہے- لہذا ایک ہاتھ کے انگوٹھے پر دوسرے ہاتھ سے مساج کرنے سے نہ صرف سر درد میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے- پہلی انگلیہاتھ کی پہلی انگلی جس کو شہادت کی انگلی بھی کہا جاتا ہے اس کا تعلق انسان کے مثانے اور گردوں سے ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ کمر درد اور دانت کے درد سے افاقے کے لیے بھی معاون ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کہنی یا بازو کے درد کی صورت میں بھی اسی انگلی کا مساج کرنا معاون ہو سکتا ہے-  درمیانی انگلیدرمیانی انگلی جو سب سے لمبی انگلی ہوتی ہے اس کا تعلق انسان کے جگر اور پتے سے ہوتا ہے اس کے علاوہ خشک کھانسی ،تھکن اور تھکن کے سبب آنکھوں میں ہونے والے درد سے نجات دلانے میں بھی اہم کردارادا کرتی ہے- انگوٹھی والی انگلیاس انگلی کا تعلق جگر اور بڑی آنت سے ہوتا ہے یہ انگلی ذہانت میں اضافے کا بھی باعث ہو سکتی ہے- چھوٹی انگلیچھوٹی انگلی کا تعلق دل اور چھوٹی آنت سے ہوتا ہے اس کے علاوہ گلے کی خرابی یا ٹانسلز کی تکلیف سے بھی نجات دلانے میں اس انگلی کا مساج مددگار ثابت ہوتا ہے- ہاتھ کی ہتھیلی کو رگڑنے کے فوائدہاتھ کی انگلیوں کی طرح انسان کے ہاتھ کی ہتھیلی بھی اعصاب سے بھر پور حصہ ہوتا ہے ماہرین کے مطابق انسان جب اپنے ہاتھوں کی ہتھیلی کو ایک دوسرے سے رگڑتا ہے تو اس سے ایسی توانائی پیدا ہوتی ہے جو کہ دماغ تک اعصاب کے ذریعے پیغام پہنچاتی ہے- اس سے فوری طور پر جسم کے مختلف حصوں تک ایسے کیمیکل کی رسائی آسان ہوتی ہے جو کہ درد سے آرام پہنچا کر جسم کے ان حصوں کے افعال کو بہتر بناتے ہیں-  پام تھراپی کا طریقہاس طریقے کے مطابق جسم کے جس حصے میں درد ہو اس حصے سے تعلق رکھنے والی انگلی کی پور کو 10 سے 20 سیکنڈ تک دبائیں اور اس کے بعد ڈھیلا چھوڑ دیں اس عمل کو تین سے چار بار دہرائیں ۔ جس سے نہ صرف تکلیف کی شدت میں کمی واقع ہو گی بلکہ بار بار یہ عمل دہرانے سے تکلیف کا بھی خاتمہ ہو جائے گا- پام تھراپی کے فوائدیہ طریقہ علاج جاپان میں صدیوں سے رائج ہے جس کا استعمال انسان آسانی سے تھوڑی سی معلومات کے حصول کے بعد گھر پر آرام سے کر سکتے ہیں۔ اس علاج کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں کسی قسم کا خرچ نہیں ہوتا ہے اور دوسرا اس علاج کے کسی قسم کے مضر اثرات نہیں ہوتے ہیں- اس سے انسان کا کے جسم میں دوران خون بہتر ہوتا ہے اور اس کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اس وجہ سے ہر روز صبح کے آغاز کے ساتھ اپنے ہاتھوں کو آپس میں رگڑ کر کچھ دیر تک پام تھراپی کی مشق انسان کو مختلف بڑی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے-

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

کورونا وائرس کے بعد ایک اور خطرناک وائرس سے پاکستان کو خطرہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور خطرناک وائرس سے پاکستان کو خطرہ

بیماری کی دوسری لہر آرہی ہے ، پاکستان میں ہزاروں اموات کا خدشہ ، خدارا پاکستانی احتیاط کریں 

بیماری کی دوسری لہر آرہی ہے ، پاکستان میں ہزاروں اموات کا خدشہ ، خدارا پاکستانی احتیاط کریں 

اگر آپ کا یورک ایسڈ بڑھ رہا ہے تو آپ کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ جان لیں تاکہ بڑے نقصان سے بچ سکیں

اگر آپ کا یورک ایسڈ بڑھ رہا ہے تو آپ کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ جان لیں تاکہ بڑے نقصان سے بچ سکیں

آپریشن کرنے پر خاتون کے پیٹ سے 60 کے قریب بیٹریاں نکال دیں گئیں ،پھر کیا ہوا۔۔۔؟ جانیں دل دہلا دینے والا واقعہ

آپریشن کرنے پر خاتون کے پیٹ سے 60 کے قریب بیٹریاں نکال دیں گئیں ،پھر کیا ہوا۔۔۔؟ جانیں دل دہلا دینے والا واقعہ

پاکستان کے ہر گھر میں استعمال ہونے والی وہ چیز جس کا استعمال مردوں کو بانجھ بنا رہا ہے ۔۔۔ سپر احتیاط کریں 

پاکستان کے ہر گھر میں استعمال ہونے والی وہ چیز جس کا استعمال مردوں کو بانجھ بنا رہا ہے ۔۔۔ سپر احتیاط کریں 

بار بار کھانسی آنا یا پھر۔۔۔۔۔۔۔ہارٹ اٹیک سے 30 دن پہلے سامنے آنے والی ایسی علامات جو دل کے دورے کی اطلاع دیتی ہیں

بار بار کھانسی آنا یا پھر۔۔۔۔۔۔۔ہارٹ اٹیک سے 30 دن پہلے سامنے آنے والی ایسی علامات جو دل کے دورے کی اطلاع دیتی ہیں

آپ خود اپنی جان سے زیادہ عزیز اولاد کو یہ زہر پلاتے ہیں اور آپکو معلوم بھی نہیں اس خطرناک بیماری کی وجہ آپ ہوں گے

آپ خود اپنی جان سے زیادہ عزیز اولاد کو یہ زہر پلاتے ہیں اور آپکو معلوم بھی نہیں اس خطرناک بیماری کی وجہ آپ ہوں گے

اگر آپ سوتے ہوئے اس قسم کے خراٹے لیتے ہیں تو خبردار ہو جائیں ۔۔۔آپکو کینسر بھی ہو سکتا ہے۔۔۔جسکا چیک اپ کے بغیر پتہ بھی نہیں چلے گا

اگر آپ سوتے ہوئے اس قسم کے خراٹے لیتے ہیں تو خبردار ہو جائیں ۔۔۔آپکو کینسر بھی ہو سکتا ہے۔۔۔جسکا چیک اپ کے بغیر پتہ بھی نہیں چلے گا