07:13 pm
روزانہ آفس آنے جانے سے جسم پر مرتب ہونے والا حیرت انگیز اثر

روزانہ آفس آنے جانے سے جسم پر مرتب ہونے والا حیرت انگیز اثر

07:13 pm

دنیا بھر میں کروڑوں یا اربوں افراد روزانہ گھر سے آفس جاتے اور پھر وہاں سے واپس آتے ہیں۔ مگر کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ آفس آنا جانا جسم پر عجیب اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ روزانہ آفس آنا جانا صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور اس حوالے سے فاصلہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سوئیڈن کی اسٹاک ہوم یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دفتر جانے کا راستہ لوگوں
کو جسمانی طور پر کم متحرک بنانے کے ساتھ موٹاپے اور نیند کے مسائل کا شکار بناتا ہے۔ اس تحقیق میں 16 سے 64 سال کی عمر کے 13 ہزار کے قریب افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ان افراد کو 2012، 2014، 2016 اور 2018 میں 4 بار سرویز کا حصہ بنایا گیا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر دفتر اور گھر کا درمیانی فاصلہ 2 میل یا اس سے زیادہ ہو تو جسمانی سرگرمیوں میں کمی، موٹاپے اور ناقص نیند جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر ہفتے 40 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت دفاتر میں کام کرنے اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت آنے جانے پر لگانے والے افراد میں جسمانی طور پر غیر متحرک ہونے اور نیند کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں جن افراد کا دفتر گھر سے 2 میل سے کم دوری پر ہوتا ہے، وہ جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔ محققین کے خیال میں گھر سے دفتر کا کم فاصلہ طے کرنا آسان ہوتا ہے اور لوگ پیدل جانے کو ترجیح دیتے ہیں یا ایسے افراد کے پاس ورزش کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ دفاتر آنے جانے کے سفر سے صحت پر مرتب اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ دنیا کے دیگر خطوں میں دفاتر میں کام کرنے والے افراد کو بھی ان مسائل کا سامنا ہوتا ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد