04:01 pm
جِلدی کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال کریں

جِلدی کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال کریں

04:01 pm

ایک نئے طبی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ گاجر، بروکولی اور شکر قندی کے زیادہ استعمال سے جلدی سرطان سے حفاظت ہوسکتی ہے۔ یہ تمام سبزیاں اور ان کے علاوہ دیگر سبزیوں، مویشی کے گوشت، کوڈلیور آئل، پھلوں اور دالوں میں وٹامن اے زیادہ ہوتا ہے اور جلد کو صحت مند رکھنے میں یہ غذائی جزو اہم کردار ادا کرتا ہے۔
امریکا کی برائون یونیورسٹی کے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ ان غذائوں کے زیادہ کھانے سے نہ صرف آپ کا جسم مسلسل ٓنئے جلدی خلیات تیار کرتا رہتا ہے بلکہ کینسر کا سبب بننے والی بالائے بنفشی شعاعوں کے برے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ وٹامن اے سے متعلق یہ پہلا طبی جائزہ ہے جس میں 20سال تک لوگوں کی نگرانی کی گئی اور یہ دیکھا گیا ہے کہ وٹامن اے سے بھرپور سبزیوں، پھلوں اور دیگر غذائوں کے زیادہ استعمال سے جلدی سرطان کا خطرہ 17فیصد تک کم ہوسکتا ہے تاہم وٹامن اے کے سپلی منٹس کے استعمال سے یہ فوائد حاصل نہیں کئے جاسکیں گے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کے پورے جسم پر ایک کروڑ 90 لاکھ جلدی خلیات ہوتے ہیں لیکن آپ ان میں سے 30سے 40ہزار روزانہ جھاڑ دیتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے جسم کو ان کی کمی پورا کرنے کے لئے ان کی جگہ نئے جلدی خلیات کی تیاری کے لئے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔ اس ضمن میں وٹامن اے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے جو نہ صرف جلدی خلیات تیار کرتا ہے بلکہ انہیں برقرار بھی رکھتا ہے اور ان نئے خلیات کو متحرک کرتا ہے جنہیں فائبروبلاسٹس کہتے ہیں اور اس طرح ہماری جلد تنی ہوئی اور صحت مند رہتی ہے۔ وٹامن اے کا پیش رو جسے بیٹا کیروٹین کہتے ہیں، ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو فری ریڈیکلز کی صفائی میں کردار ادا کرتا ہے۔ یہ فری ریڈیکلز جسم میں چکر لگانے والے وہ مرکبات ہیں جو سرطانی خلیات کی تشکیل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ فری ریڈیکلز کی صحت مند جلد کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت اگرچہ واضح ہے لیکن ابھی وٹامن اے جسے Retinolبھی کہتے ہیں، کے جلدی سرطان سے حفاظتی اثرات کے بارے میں زیادہ تحقیق نہیں کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سفید فام باشندوں میں سات سے گیارہ فیصد افراد جلد کے سرطان میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اگر کوئی شخص بہت زیادہ دھوپ میں ہونے یا فیملی ہسٹری کی وجہ سے جلدی سرطان کا زیادہ خطرہ محسوس کرتا ہے تو وہ وٹامن اے پر مشتمل غذائیں زیادہ استعمال کرکے اس سرطان سے خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔ ان خطرات سے بچنے کے لئے اسے صرف اپنی غذائی عادات میں معمولی تبدیلی کرنا پڑے گی۔ امریکا کی روڈے آئی لینڈ پروویڈنس میں واقع برائون یونیورسٹی کے ریسرچرز نے ایک لاکھ 23ہزار 5سو 70امریکی مرد اور خواتین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تھا۔ ان کی خوراک، غذائی عادات، اور صحت پر ان کے نتائج 26سال سے زیادہ عرصے تک دستاویزات میں محفوظ رکھے گئے۔ اس جائزے کا خوشگوار پہلو یہ سامنے آیا کہ سائنسدانوں نے یہ بات نوٹ کی کہ جو لوگ اس ریسرچ میں شریک تھے ان میں سے ہر ایک، مردوں کے لئے یومیہ 3ہزار انٹرنیشنل یونٹس اور خواتین کے لئے یومیہ 2ہزار 3سو 31آئی یو وٹامن اے کی سفارش کردہ مقدار استعمال کررہا تھا۔ جائزے میں شریک تقریباً 4ہزار افراد میں Squamous Cell Carcinomaکی شکایت سامنے آئی جو جلدی سرطان کی ایک قسم ہے۔ لیکن جن لوگوں نے اپنی روزمرہ خوراک میں زیادہ سے زیادہ وٹامن اے استعمال کیا تھا، ان مردوں اور خواتین میں اسکن کینسر کا خطرہ اتنا ہی کم دیکھا گیا۔ اس جائزے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جو لوگ بذریعہ منہ وٹامن اے کے سپلی منٹس لے رہے تھے، ان میں یہ فوائد عنقا تھے۔ یاد رہے کہ ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے، اس لئے اگر ایسی غذائیں حد سے زیادہ کھائی جائیں جن میں وٹامن اے ہوتا ہے تو اس سے اوسٹیو پوروسیس اور کولہے کی ہڈی کے فریکچر کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ یہ بات معمر افراد کے لئے زیادہ قابل تشویش ہے جنہیں جلدی سرطان کا بھی زیادہ سامنا ہوتا ہے۔ تاہم عام لوگ گاجر، شکرقند، سرخ شملہ مرچ، پالک اور لوبیا کے دانے نیز گائے کے گوشت اور کوڈلیور آئل کے استعمال سے خود کو جلدی سرطان سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
source

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد