تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

سگریٹ کے شوقین افراد سگریٹ پینے سے پہلے یہ خبر لازمی پڑھ لیں


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سگریٹ نوشی کے سدباب کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا۔ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں سگریٹ نوشی کے لیے بنی مخصوص جگہیں ختم کرنے کی احکامات جاری کر دیے گے۔ تمام ریسٹورنٹس کوواضح حروف میں “سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں” کی ہدایت لکھنے کا پابند قرار دے دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے

26ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ منظوری دے دی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فورڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ کھانے کی جگہ پر سگریٹ نوشی سے کھانا اور ماحول آلودہ ہوتا ہے۔ ریسٹورنٹس میں سگریٹ نوشی سے بچوں اور فیملیز کی صحت پر بھی برا ثر مرتب ہوتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پابندی کا فوری اطلاق کرتے ہوئےخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ دے دیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved