تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

سردیوں کی وہ غذائیں جوبیماریوں سے نجات دلائیں


کراچی: سردیوں میں مختلف بیماریاں انسان کو گھیر لیتی ہیں جن میں نزلہ، زکام، کھانسی، گلے میں درد عام ہیں لیکن صحت مند غذا کے ذریعے نہ صرف ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ سردی سے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات سے بھی بچا جاسکتا ہے بس آپ کو سردی کے موسم میں ان 5 چیزوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ہے۔ شملہ

مرچ:وٹامن سی کی کمی سے انسانی جسم نہ صرف تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے بلکہ مدافعتی نظام پر بھی بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم وٹامن سی سے بھرپور پھل جیسے کینو، مالٹا، گریپ فروٹ اور موسمی وغیرہ جسم میں ہونے والی کمی کو پورا کردیتے ہیں۔پھلوں کے علاوہ شملہ مرچ ایسی سبزی ہے جس میں کینو اور مالٹے سے تین گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہوتی ہے لہٰذا سردیوں میں اپنی غذا میں شملہ مرچ کا اضافہ کرلیں اس سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔بھاپ میں پکی ہوئی مچھلی:سردیوں میں جلد (اسکن) کی بیماریاں ہونا عام بات ہے۔ ٹھنڈک کے باعث ہماری جلد خاص طور پر ہاتھوں اور چہرے کی جلد بری طرح متاثر ہوتی ہے لیکن بھاپ میں پکی ہوئی مچھلی جلد کی بیماریوں سے لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved