تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

وفاق کی صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کو قومی فرض قرار دیتے ہوئے صوبوں کو اس موذی مرض کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میںوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیر صحت عامر محمود کیانی، صوبائی چیف سیکریٹریز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو ملک میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزراء اعلیٰ نے صوبوں میں پولیو کی

روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبوں کو ہر ممکن سہولیات اور مدد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فرض ہے، ہمیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں کی مدد اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے اُن تین ممالک میں شامل ہے، جہاں سے پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved