اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )عمرکوٹ:سندھ حکومتی عدم توجہی کے باعث ایک بار پھر خسرہ کی وبا نے سراٹھالیا گزشتہ تین روز کے دوران موذی مرض میں مبتلا دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔عمرکوٹ میں حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے خسرہ کی وبا نے ایک بار سر اٹھالیا ہے عمر کوٹ کے علاقے میراثی اور چانیہ محلہ میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہیں جس کے باعث گزشتہ تین روز کے دوران دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ سترہ سول اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔مقامی افراد نے سول اسپتال میں خسرہ سے بچاؤ کی ادویات کی عدم دستیابی اور سہولیات کی کمی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فوری طور پر حکومت سندھ سے مہلک بیماری سے بچاؤ کی ویکیسن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب متاثرہ والدین نے اعلیٰ حکام سے سول اسپتال میں تعینات بچوں کے ڈاکٹرز کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔