سبز مرچ، من بھاتا کھاجا
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

یہ سبزی پاک وہند میں مزے لے لے کر کھائی جاتی ہے۔دوپہر کا کھانا ہو یا رات کا،دسترخوان پر اس کی موجودگی ضروری ہے۔بہت سے مردوزن سبز مرچ کی چٹنی شوق سے کھاتے ہیں۔یوں تو سبز مرچ دیکھنے میں بڑی بھلی

اور خوبصورت نظر آتی ہے لیکن کھانے سے پتا چلتا ہے کہ اس کا ذائقہ کتنا تیز ہے۔لیکن ایک بات طے ہے کہ اگر اس کا استعمال کھانے کے وقت نہ کیا جائے تو کھانا بدذائقہ سا محسوس ہونے لگتا ہے۔کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ سبز مرچ پکی ہوئی مرچ نہیں ہوتی۔جب مرچ ناپختہ حالت میں اتار لی جائے تو وہ سبز مرچ کہلاتی ہے۔پختہ مرچ کا رنگ عام طور پر سرخ ہوتا ہے۔ سبز مرچ ہر قسم کے کھانوں میں استعمال کی جا سکتی ہے چاہے دال،حلیم ،سبزی اور گوشت ہو۔یہ گھر بھر کی پسندیدہ سبزی ہے۔ اس میں وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔وٹامن سی ہماری جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے باعث ہماری جلد ترو تازہ رہتی ہے۔ایسے خواتین و حضرات جن کی جلد کو کسی وجہ سے نقصان پہنچ چکا ہے، وہ اپنی خوراک میں ایسے پھل اور سبزیاں استعمال کریں جن میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہو ۔سبز مرچ بھی ایسی ہی ایک سبزی ہے جس میں وٹامن سی کی مقدار موجود ہے۔سبز مرچ میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ جن خواتین حضرات جن کی نظر کمزور ہو، انھیں ایسی سبزیاں اور پھل استعمال کرنی چاہیں جن میں وٹامن اے کی مقدار زیادہ ہو۔ اس فہرست میں سبز مرچ بھی آتی ہے۔اس کے علاہ سبز مرچ میں بی چھ، تاناب، پوٹاشیم، فولاد، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔سبز مرچ میں پائے جانے والے تمام اجزا ہماری صحت کی ضمانت ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس سبزی میں پائے جانے والے قدرتی اجزا سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کریں۔سبز مرچ انسانی جسم میں پہنچ کر ہمارا مدافعتی نظام مضبوط بناتی ہے۔ اگر اسے سلاد کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ سبز مرچوں کو کبھی ہاتھ میں پکڑ کر نہ کاٹیں بلکہ ماربل یا لکڑی کے تختے پر رکھ کاٹی جائیں۔ اس طرح خصوصاً خواتین سبز مرچ کاٹنے سے جنم لینے والی جلن سے بچ سکتی ہیں۔ایک دلچسپ بات یہ کہ ہری مرچ کھانے سے آپ کا موڈ خوشگوار رہتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہری مرچ کھانے سے ہمارا جسم اینڈورفین (endorphin) ہارمون بڑی رعداد میں خارج کرتا ہے۔ یہ ہارمون ہمارے دماغ تک جاتا ہے ۔اس کی وجہ سے ہی آپ کا موڈ اچھا رہتا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved