سعودی عرب میں آسمان پر نظر آنے والا آگ کا پراسرار گولا
  11  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے آسمان پر رات آگ کا بڑا شعلہ دکھائی دیا جو ہر سال اسی تاریخ کو دکھائی دیتا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہر سال رات آسمان پر ایک عجیب وغریب شہابیہ رونما ہوتا ہے اور تیزی کے ساتھ آگ کے شعلے کی شکل میں تبدیل ہوتا ہے، واضح نظر آنے اس گولے کو بغیر کسی ٹیلی اسکوپ کے انسانی آنکھ سے بآسانی دیکھا جاتا ہے۔جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب سعودی عرب کے آسمان پر دیکھی جانے والی روشنی کے بارے میں ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پہلی بار اس شہابِ ثاقب کو سال 1862 میں دیکھا گیااور یہ آگ کے شعلے کی طرح نمودار ہوا۔ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں ہر سال آسمان پر نظر آنے والی روشنی کو مختلف نام دیے ہیں، بعض نے اسے ’البرسوشات‘ اور کچھ نے اسے ’دم دار ستارہ (سویفٹ ٹٹ)‘‘ کا نام بھی دیا ہے۔

سعودی ماہر فلکیات خالد الزعاق نے العربیہ کو بتایا کہ ’’ہماری زمین سورج کے گرد تیرتی ہے اور بعض اوقات یہ بہت قریب بھی ہوجاتی ہے جس کے باعث سیارے اور ستاروں میں تصادم ہوتا ہے اور اس آسمان پر اس طرح کی روشنی نمودار ہوتی ہے جسے عام طور پر شہابِ ثاقب کہا جاتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’کائنات میں اس طرح کے چھوٹے چھوٹے شہابِ ثاقب موجود ہے جو سسٹم میں بننے والے گیسی غبار اور کشش ثقل کی تیزرفتاری یا آکسیجن کی وجہ سے خود بہ خود جل اٹھتے ہیں اور پھر آسمان پر نظر آتے ہیں‘‘۔الزعاق نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 150 مختلف النوع شہابیہ ہیں، ان میں سے ایک شہاب ثاقب سعودی عرب کے آسمان پر 20 ذی القعدہ کو چمکے گا تاہم مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے شاید وہ عام انسانی آنکھ کو نہ دکھ سکے جبکہ پچھلے کچھ برس میں یہ واضح طور پر دیکھا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved