این ٹی ایس کے نتائج منسوخ کر دیے گئے۔۔دوبارہ ٹیسٹ کی تیاری شروع کر دیں
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے این ٹی ایس کے ذریعےمیڈیکل کالجز میں داخلوں کےلئے منعقد کیے جانے والے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو منسوخ کر دیا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج کو منسوخ کرتے ہوئے ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ کی جانب سے ڈائو

میڈیکل کالج میں انٹری ٹیسٹ سے قبل پرچہ آئوٹ ہونے کی شکایات کی گئی تھیں۔ جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی تھی ۔کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں میڈیکل کالجز کے این ٹی ایس کے ذریعے انٹری ٹیسٹ کو غیر شفاف قرار دے دیا گیا۔ اور میڈیکل کالجز کو دوبارہ انٹری ٹیسٹ کی ہدایات جا ری کر دی گئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved