سردی شروع ہوتے ہی موسمی بیماریوں میں اضافہ
  5  دسمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں سردی شروع ہوتے ہی ناک ،کان اور گلے کی کئی بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔ماہرین طب سرد موسم میں احتیاط برتنے اور کھانے پینے میں اعتدال پسندی کو اپنانے پر ضرور دیتے ہیں۔شہرمیں موسم کی تبدیلی اپنے ساتھ بیماریاں بھی لے آئی ہے۔ماہرین طب کے مطابق سرد موسم میں بخار،جسم میں درد،کھانسی،نزلہ اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے

کہ موجودہ موسم میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ،کھانے میں اعتدال پسندی اور غیرمعیاری مشروبات سے گریز کرنا بھی ضروری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ شہر میں ڈینگی کے اب تک 2300 اور چکن گونیا کے 4700 سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں۔کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کےباعث ماحول گرد آلود ہوگیا ہے جس کے باعث سینے میں انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔طبی ماہرین نے لوگوں کو منہ کو ڈھانپنے کا مشورہ دیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved