تنائو دور کرنےکا سنسیٹ نامی آلہ متعارف
  5  دسمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر کے سائنس داں اپنی کوششوں کی بنیاد پر نت نئی چیزیں متعارف کر وارہے ہیں،حال ہی میں بین الاقوامی کمپنی کے ماہرین نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو ذہنی تنائو دور کرنے کا کام انجام دے گا ۔ماہرین نے اسے ’’سنسیٹ ‘‘ کا نام دیا ہے،یہ آلہ کم فریکوئنسی کی صوتی لہریں خارج کرتا ہے، ان لہروں کی شدت کو اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔سنسیٹ کسی پیس میکر کی طرح کام کرتا

ہے، یہ آلہ لہروں کے ذریعے دوران خون کو معتدل اور دل کی دھڑکن کو متوازن کرتا ہے، سانس لینے کا عمل بہتر بناتا اور نظام ہضم کو طاقت دیتا ہے۔اس آلے کا استعمال بہت آسان ہے، سب سے پہلے مریض کو آنکھیں بندکر کےآرام دہ انداز میں لٹا دیا جاتا ہے، پھر اسے سینے پر دل کے مقام سے تھوڑا سا دور رکھ دیا جاتا ہے، پھر سنسیٹ ارتعاش لہریں پیدا کرکے صوتی لہریں اعصاب تک بھیجتا ہے۔ یہ لہریں پیٹ اور سینے میں پھیل جاتی ہیں۔اس طرح مریض تھوڑی دیر میں پرسکون ہوجاتا ہے اور خود کو توانا محسوس کرنے لگتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ عمل ویگل ٹوننگ کہلاتا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved