'چند عادات اپنا کر موٹاپے سے چھٹکارا پانے والی خاتون
  5  دسمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

لاہور (نیوز ڈسیک)ربیکا گرافٹن نے صرف دو سال کے دوران 45 کلوگرام وزن کم کر کے اپنے آپ کو مکمل طور پر بدل لیا۔ فلاڈلفیا سے تعلق رکھنے والی ستائیں سالہ ربیکا گرافٹن نے وزن 110 کلو گرام ہو جانے کے بعد خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے صحت مند عادات اپنائیں، وہ خود بتاتی ہیں کہ انہوں نے فیصلہ کہ اب خود کو بدلنا ہو گا اور اس مقصد کیلئے عام عادتوں نے ان کی مدد کی۔ صرف دو سال کے

دوران انہوں نے 45 کلوگرام وزن کم کر کے اپنے آپ کو مکمل طور پر بدل لیا۔اپنے جسمانی وزن کو برقرار رکھنے اور دیگر کے اندر حوصلہ بڑھانے کے لیے وہ جسمانی وزن میں کمی، صحت مند طرز زندگی اور دیگر پہلوؤں کے لیے انسٹاگرام پر لوگوں کو مشورے دیتی ہیں جن کے فالورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ وزن میں حیرت انگیز تبدلی کے بعد ربیکا گرافٹن کی والدہ بھی انہیں نہیں پہچان پائیں تھیں۔ ربیکا گرافٹن کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کیلئے انہوں نے اپنی کیلوریز کی ٹریکنگ ایک ایپ کے ذریعے شروع کی جس کے تحت وہ ہفتے میں پانچ دن بہت کم کھاتیں ہیں۔ اسی طرح انہوں نے روزانہ ایک گھنٹہ ورزش شروع کر دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
13%
پسند ںہیں آئی
13%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved