دنیا بھر میں لوگ اپنے بالوں پر مختلف طریقوں سے توجہ دیتے ہیں
  6  دسمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

لاہور (نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں لوگ اپنے بالوں پر مختلف طریقوں سے توجہ دیتے ہیں بلکہ بعض مرد اور خواتین کے نزدیک تو بالوں کا انداز ان کی شخصیت اور زمانے کے فیشن کے ساتھ چلنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جو لوگ اپنے بالوں کو نمایاں کر کے ظاہر کرنے کے شوقین ہوتے ہیں ان کے لیے سر پر گنج پن کے نمودار ہونے کی ابتدا کسی المیے سے کم نہیں ہوتی۔ یہاں تک کہ جو بالوں کے انداز پر خاص توجہ نہیں بھی دیتے ان کو بھی گنج پن کا آغاز کچھ حد تناؤ میں مبتلا کر دیتا ہے۔

کیا گنج پن کا کوئی علاج ہے ؟ اس سوال کا جواب العربیہ ڈاٹ نیٹ "Futurism" نامی ویب سائٹ پر جاری ایک سائنسی مقالے کی روشنی میں دے رہی ہے۔ گنج پن سے متعلق امریک ایسوسی ایشن (AHLA) کے مطابق مردوں میں گنج پن کی 95% سے زیادہ حالتوں میں اینڈرو جینیٹک ایلوپیسیا بالوں کے گرنے کا سبب بنتا ہے۔ تقریباً 35 برس کی عمر تک پہنچنے پر دو تہائی کے قریب امریکی مردوں کو کسی درجے میں بالوں کے گرنے کا سامنا ہوتا ہے۔ مذکورہ ایسوسی ایشن AHLA کے مطابق گنج پن کا شکار ہونے والے امریکیوں میں 40% خواتین ہوتی ہیں۔ AHLA کا یہ بھی کہنا ہے کہ بالوں کے گرنے کے علاج کے لیے فروخت ہونے والی 99% مصنوعات کے مؤثر نتائج نہیں نکلتے۔ لہذا گنج پن کا شکار افراد کے لیے سادہ سا حل یہ ہوتا ہے کہ وہ بنا کسی علاج کے بالوں سے محروم رہ کر ہی زندگی گزا ریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved