سمارٹ فون صارفین کیلئے ”گوگل گو“ایپ متعارف
  6  دسمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

لاہور(نیوز ڈیسک) مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے صارفین کے لیے اپنی نئی سرچ ایپ متعارف کروادی۔ ”گوگل گو “ کے نام سے اس ایپ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو داون لوڈ کرنا ہوگا جو کہ ٹوجی کنکشن پر بھی سرچ، موسم اور آواز سے حرکت میں آنے والے فیچرز

تک تیز رسائی فراہم کرے گی۔پانچ ایم بی سے بھی کم حجم کی اس ایپ میں ڈیٹا کی بچت کے لیے کارڈ والے انٹرفیس کی بجائے بٹن دیئے گئے ہیں۔گوگل اس ایپ کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں خراب انٹرنیٹ رفتار سے متاثر صارفین کو ہدف بنانا چاہتا ہے، تاہم یہ کسی سے پیچھے نہیں۔اس کا ایک خاص فیچر امیج سرچ ہے جس سے آپ فوری طور پر اپنی پسند کی تصویر تلاش کرکے دوست کو بھیج سکتے ہیں۔گوگل نے اگست میں اس ایپ کو آزمائشی بنیادوں پر سرچ لائٹ کے نام سے متعارف کرایا تھا تاہم اب اسے بدل کر یوٹیوب گو (لائٹ ورڑن) کی طرز پر گوگل گو رکھ دیا گیا ہے۔گوگل اب کم میموری والی ڈیوائسز کے لیے اینڈرائیڈ گو آپریٹنگ سسٹم کی تیاری پر بھی کام کررہا ہے۔اور گوگل ان گو ایپس کے ذریعے مزید ایک ارب صارفین کو اپنی کمپنی کا حصہ بنانا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے اس کی نظریں بھارت، پاکستان اور افریقہ وغیرہ پر مرکوز ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved