کیا آپ کینو کے چھلکے پھینک دیتے ہیں؟ یہ پڑھنے کے بعد آپ ایسا کبھی نہیں کرینگے
  6  دسمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

آپ جن کینو کے چھلکوں کو بالکل فالتو اور بیکار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں وہ دراصل اپنے اندر کئی ایسے پوشیدہ فوائد رکھتے ہیں جن سے جلد کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ آج ہم آپ کو کینو کے چھلکوں کے ایسے فوائد بتانے جارہے ہیں جن سے مستفید ہوکر آپ اپنی جلد کو حسین اور جازِب نظر بنا سکتے ہیں۔ تو آپ بھی جانیں اور اپنی جلد کو خوبصورت بنائیں۔

سردی اپنے ساتھ کینو کو بھی لاتی ہے ایسے میں کینو ضرور کھائیں لیکن ان کے چھلکوں کو نہ پھینکیں بلکہ انہیں خشک کرکے پیس لیں اور سارا سال استعمال کریں۔ سب سے پہلے کینو کے چھلکوں کو 2 سے 3 دن دھوپ میں خشک کرلیں۔پھر جب وہ سخت ہوجائیں تو انہیں پیس کر کسی جار میں محفوظ کر لیں۔ اس کے فوائد کیا کیا ہیں اب ہم آپ کو وہ بتانے جارہے ہیں۔ رنگت میں نکھار ماہرین کے مطابق کینو کے چھلکوں کو دہی میں ملا کر اسے چہرے پر مساج کرنے اور 15 منٹ تک لگانے سے رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ آئلی اسکن سے نجات سب سے پہلے کینو کے چھلکوں میں انڈے کی سفیدی اور لیموں کے رس کے چند قطرے ملائیں۔ اور پھر اسے چہرے پر لگا کر تقریباً 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد دھولیں جلد سے تیل غائب ہوجائے گا۔ اس عمل کو ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔ دانوں کا خاتمہ دانوں کے خاتمے کے لئے کینو کے چھلکوں میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس کے بعد اس پیست کو اپنے چرے پر اپلائی کریں اور 15 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے منہ دھو لیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved