سبز بھنڈی کا پا نی پینے کے ایسے حیر ت انگیز فوائد کہ ۔۔
  7  دسمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

فائبر ، معدنیات اور وٹامن جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور سبزی بھنڈی کا شمار لذیذ اور مقبول ترین غذاؤں میں ہوتا ہے ۔ ایک لذیذ غذا کے طور پر تو اس کا استعمال ہوتا ہی ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بھنڈ ی کا پانی میں بھگو کر آپ اسے کئی بیماریوں سے نجات کے لئے ایک قدرتی نسخے کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس میں پائے والے فائبر ، کیلشیم ، آئرن، پروٹین اور زنک سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر اسے بھگونا پڑے گا ۔

اس کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ بھنڈی کو خوب اچھی طرح دھو کر صاف پانی میں رات بھر کے لئے بھگو کر رکھیں ۔ صبح اس پانی کو پی لیں اور بھنڈی کو کھانے کے لئے استعمال کریں ۔ یہ پانی صحت کے لئے متعدد فوائد رکھتا ہے ۔ مثال کے طور پر یہ دل کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے ۔ حاملہ خواتین کے لئے بھی یہ مفید ہے جبکہ نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے ۔ اس پانی کے پینے سے انسان کا مدافعتی نظام بہتر ہوجاتا ہے جبکہ منفی کولیسٹرول کے لیول میں بھی کمی آجاتی ہے ۔ یہ بالوں کو ملائم اور چمکدار بنانے کے لئے بھی مفید ہے ۔ ذیابیطس کے مریضوں کو اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے کیونکہ ذیابیطس کی کچھ ادویات کے ساتھ بھنڈی کا استعمال مفید نہیں ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
7%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved