خشک سردی کے باعث افراد کی بڑی تعدادمختلف موسمی بیماریوں کا شکار
  7  دسمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

فیصل آباد(نیوز ڈیسک )موسم سرما کے آغاز سے اب تک جاری مسلسل خشک وسردموسم بچوں اور بوڑھوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے جبکہ نوجوان افراد کی بڑی تعداد بھی مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے۔علاج معالجہ کے باوجود افاقہ نہ ہو نے پر عوام الناس نے باران رحمت کیلئے دعائیں مانگنا شروع کر دی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے اور خشک سردی کے باعث تمام عمر کے افراد میںگلے کی خرابی، کھانسی ، نزلہ ، بخار اور وائرل انفیکشن کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ مذکورہ سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کا مناسب استعمال اشد ضروری ہے تاہم موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سر اور گردن کو ضرور ڈھانپنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ ٹھنڈی ، تلی ہوئی یا کھٹی اشیاء کھانے سے گلا خراب ہو سکتا ہے جو بعد میں کھانسی، نزلہ اور بخار کا باعث بھی بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلا خراب ہو نے کی صورت میں فوری طورپر نیم گرم پانی میںنمک ڈال کر غرارے کرنا مفید ہے تاہم بخار کی صورت میں فوری قریبی ڈاکٹر سے رجوع کیا جا ئے تاکہ بعد میں کوئی پیچیدگی پیدا نہ ہو سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved