زیادہ تکلیف دہ مرض جوڑوں کا درد و ورم ہے
  7  دسمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

ہمارے جسم کے مدافعتی نظام میں اگر خرابی پیدا ہوجائے تو مختلف قسم کے امراض سراٹھانے لگتے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ تکلیف دہ مرض جوڑوں کا درد و ورم ہے۔ جوڑوں کا درد و ورم ایک سے سوبرس کی عمر کی افراد کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ اس کی علامات میں جوڑوں میں درد ، سوجن، ہڈیوں کا ٹوٹنا اور اکڑاؤ شامل ہیں۔ اس مرض میں جوڑوں کی اندرونی جھلیاں متاثر ہوتی ہیں۔ اس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو متاثرہ فرد معذور بھی ہوسکتا ہے۔

ہمارے ملک میں دل کی بیماریاں اور جوڑوں کا درد و ورم معذوری کے دو بڑے اسباب ہیں۔ امریکا میں بھی جوڑوں کا درد و ورم معذوری کا سب سے بڑا سبب بن چکا ہے۔ جوڑوں کے درد و ورم کا شکار مرد اور خواتین دونوں ہوتے ہیں۔ یہ مرض نہ صرف ہڈیوں اور جوڑوں ، بلکہ گرودں ، شریانوں، جلد ، آنکھوں، پھیپڑوں اوردل ودماغ کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس مرض کی سو سے زیادہ اقسا م پائی جاتی ہیں۔ کوئی بھی مرض، جو جوڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے، وہ جوڑوں کے درد وورم کا مرض عارضہ زیادہ دیکھنے میں آتا ہے ۔ جوڑوں کے پتھرانے کے مرض میں خواتین زیادہ مبتلا ہوتی ہیں۔ اس بیماری کی سب سے خطرناک قسم،اوسٹیو آرتھر ائٹس“ ہے، جسے، دی جنریٹیو آرتھر ائٹس“ بھی کہتے ہیں ۔ اس مرض میں عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں گھسنے لگی ہیں۔ جوڑوں کے درد وورم کا مرض دنیا بھر میں بڑھ رہا ہے۔ ہر تین میں سے ایک فرد کسی نہ قسم کے جوڑوں کے درد وورم کی تکلیف میں مبتلا نظر آتا ہے۔ ہمارے ملک میں بھی لوگ اس مرض کی لپیٹ میں زیادہ ہیں۔ جوڑوں کے درد وورم کی ایک قسم، اینکی لوزنگ اسپونڈی لیٹس“ ہے، جو کمر کو متاثرکرتی ہے۔ اس کی تشخیص آسانی سے نہیں ہوپاتی۔ یہ 17 سے30 سال کے نوجوانوں کو متاثر کرتی ہے۔ نوجوانوں کی کمر کے نیچلے حصے میں درد رہنے لگتاہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں جوڑوں کے درد وورم کے ماہرین کی بھی کمی ہے20 کروڑ کی آبادی والے ملک میں تقریباََ40 ماہرین ہیں، جو بہت تشویش ناک صورت حال ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں تو ایسے ماہرین ہی نہیں پائے جاتے۔ اس مرض سے متعلق بنیادی معلومات سے آگاہی بہت ضروری ہے مرض کی بروقت تشخیص کرانی چاہیے ، تاکہ شفایابی جلد حاصل ہو اور وقت وپیسا برباد نہ ہوں ۔ اس کے علاوہ علاج معیاری اور سستا ہونا چاہیے اور معالجین کومرض کے بارے میں مکمل معلومات اورہدایات دینی چاہییں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved