جنوبی ایشیاءمیں پاکستان سب سے پہلے 5G انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا ملک ہو گا
  7  دسمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں پاکستان سب سے پہلے 5G انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا ملک ہو گا اور اس مقصد کیلئے 5G سیلولر نیٹ ورک کنیکٹی ویٹی کا تجربہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان جنوبی ایشیاءمیں سب سے پہلے 5G انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کی دوڑ میں شامل بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا کیونکہ ایڈوائزری فرم گارنر کے ریسرچ ڈائریکٹر امریش نندن کے مطابق بھارت میں 5G کی اصلی صلاحیت 2025ءکے بعد ہی حاصل کی جا سکتی ہے لیکن اس کے برعکس پاکستان نے 2020ءمیں 5G انٹرنیٹ سروس متعارف کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے اور 5G نیٹ ورک کا تجرباتی بنیادوں پر آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ تقریباً 2 مہینے قبل وفاقی کابینہ نے سیلولر کمپنیوں کو موجودہ ریگولیٹری ماحول میں رہتے ہوئے اور صارفین سے پیسے وصول کئے بغیر 5G ٹیکنالوجی کا تجربہ شروع کرنے کی اجازت دیدی تھی اور اس کے بعد سے یہ کمپنیاں مختلف تجربات کر رہی ہیں تاکہ 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے پہلے خود کو مکمل طور پر تیار کر لیں۔ اس حقیقت کی تصدیق ایک پاکستانی صارف عبداللہ کے اس بیان سے بھی ہوتی ہے جو اس نے نجی خبر رساں ادارے ”ایکسپریس ٹریبیون“ سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ روز، میں ایک سیلولر کمپنی کے کسٹمر سپورٹ سنٹر گیا تو وہاں اپنے موبائل پر 5G کے سگنل دیکھے۔“ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل فون نیٹ ورک 87 فیصد سے زیادہ آبادی کو دستیاب ہے جس میں سے 70 فیصد کو 3G سروسز اور 30 فیصد کو 4G LTE سروسز تک رسائی حاصل ہے۔ انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروسز ملک کے ہر کونے میں پہنچ رہی ہیں، جبکہ بین الاقوامی انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ میں بھی باقاعدگی سے اضافہ ہو رہا ہے۔عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ”اگر میرے پاس 5G فون ہوتا تو میں اس سے فائدہ اٹھا سکتا تھا لیکن پاکستان میں تو ابھی 4G ٹیکنالوجی سے لیس موبائل فونز کی بھی کمی ہے۔“ ماہرین کا کہنا ہے کہ 5G انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی سے مہنگے اور جدید سمارٹ فونز کی مارکیٹ بھی پھلے پھولے گی جس کے باعث آئی فون جیسی کمپنیاں، جو پاکستان میں براہ راست کاروبار نہیں کر رہیں، وہ بھی یہاں آنے کا سنجیدگی سے سوچیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved