کینسر کا خطرہ کن خواتین میں زیادہ ہوتا ہے؟ماہرین نے خبردار کر دیا
  10  جنوری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

لندن (نیوز ڈیسک )ماہرین کاکہنا ہے کہ وہ خواتین جو رات کے اوقات میں کام کرتی ہیں ان میں کینسر کا خطرہ ان خواتین کی نسبت کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے جو رات میں کام نہیں کرتیں۔چین کی سیچوان یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین جو رات کا زیادہ وقت کام میں صرف کرتی ہیں۔

ان میں جلد، چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس ریسرچ میں ماہرین نے رات کے اوقات میں کام کرنے والے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کا جائزہ لیا۔اس سے قبل ریسرچ میں دیکھا گیا تھا کہ رات کے اوقات میں کام موٹاپے اور امراض قلب کا باعث بنتا ہے تاہم اب یہ دیکھا گیا ہے کہ رات کے اوقات میں کام کرنے والی خواتین میں کینسر کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved