سرطان کی وجہ بننے والے عناصر اور اشیا کون کون سے ہے؟ماہرین نے فہرست کر دی
  10  جنوری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

افریقہ (نیوز ڈیسک )اقوامِ متحدہ سے وابستہ 10 ممالک کے 22 ماہرین نے مناسب ثبوت ملنے کے بعد ڈبہ بند گوشت کو آنتوں کے کینسر کی وجہ قراردیتے ہوئے مزید درجنوں اشیا کی فہرست جاری کردی ہے جس میں 100 سے زائد اشیا، عمل اور خوراک شامل ہیں۔اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ”انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر“ (آئی اے آرسی) نے اپنے قیام کے 50 سال پورے ہونے پر سرطان کی وجہ بننے والے عناصر اور اشیا کی ایک طویل فہرست جاری کردی ہے۔ اس سے قبل اسی ایجنسی نے کہا تھا کہ ڈبے میں بند سرخ گوشت کی روزانہ 50 گرام مقدار کھانے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق دیر تک دھوپ تاپنا، المونیم سازی، کوئلے کی گیس میں تبدیلی، پانی میں شامل سنکھیا، تیزاب سازی، بعض رنگ سازی، سڑک پر کول تار بچھانے، تمباکوکھانا، چھالیہ، ڈیزل کا دھواں، بعض منرل آئل، درد اور بخار دور کرنے والی ایک دوا فیناکٹن، پولی کلورینیٹڈ بائی فینائلز، دھویں کی سیاہ راکھ، لکڑی کا برادہ اور ایسٹل ڈیہائڈ بھی کینسرکی وجوہات میں شامل ہیں جب کہ فہرست میں ماحولیاتی آلودگی کو بھی کینسر کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔ماہرین کیمطابق ایزیتھیوپرائین، بیریلیئم، کیڈمیم، میتھائیل سی سی این یو، بعض مانع حمل ادویات اور ہارمون تھراپی کی ادویہ ، ایتھائل آکسائیڈ، فورملڈیہائیڈ، الیکٹرانکس میں استعمال ہونے وال اہم جزو گیلیئم آر سینائیڈ، ہیپاٹائٹس بی اور سی وائرس اور ایچ آئی وی بھی سرطان پیدا کرسکتے ہیں جب کہ ہیومن پیپیلوما وائرس ٹائپ 16 اور دیگر ٹائپ بھی کینسر کے ذمے دار قرار دیئے جاسکتے ہیں۔ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر کرسٹوفر وائیلڈ اور ان کی ٹیم نے ایک فہرست جاری کی ہے جو کینسر کے علاوہ ہیپاٹائٹس بی اور سی اور دیگر امراض کی وجہ بن سکتے ہیں اور ان اشیا میں سرِ فہرست تمباکونوشی، شراب نوشی، آرسینک (سنکھیا) اور ایسبسٹاس دھات شامل ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved