منگل‬‮   20   فروری‬‮   2018
انسانی جسم کیلئے ضروری وٹامنز کی کمی سے عمر کے کیس بھی حصے میں بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے
  12  جنوری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

لاہور (نیوزڈیسک ) وٹامن اے: یہ اہم وٹامن اعصاب، نشوونما، جلد اور آنکھوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ وٹامن عام طور پر ہری ترکاریوں گاجر‘ بند گوبھی‘ ٹماٹر‘ گیہوں، مکئی اور مچھلی کے جگر‘ دودھ اور مکھن میں پایا جاتا ہے۔ انڈے کی زردی میں بھی اس کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ وٹامن گوشت اور پھلوں میں بھی کسی قدر موجود ہوتاہے۔ عام طور پر یہ وٹامن سبزیوں میں کیروٹین کی صورت میں ہوتا ہے۔ یہ کیروٹین حیاتین اے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

وٹامن اے جسم کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ خاص طورپر نشوونما پانے والے بچوں کے لیے تو یہ بہت ضروری ہے کیونکہ ہڈیوں کی نشوونما کا دارومدار بڑی حد تک اس پر ہے۔ یہ آنکھوں کے لیے بھی ضروری ہے۔ اس وٹامن کی کمی سے رات کا اندھا پن پیدا ہوسکتا ہے۔ دانتوں کی نشوونما اور صحت کے لیے بھی وٹامن بڑا اہم ہے۔وٹامن ڈی:یہ وٹامن ہڈیوں، جلداور عضویات کے لیے ضروری ہے۔ یہ تیل والی مچھلیوں میں بہت وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دودھ مکھن‘ بالائی اور انڈے کی زردی میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ بڑے گوشت میں بھی موجودہوتا ہے۔ جسم کے کیمیائی عملوں میں کیلشیم اور فاسفورس اسی وٹامن کے زیر اثر استعمال ہوتے ہیں فاسفورس چونکہ ہڈیوں کا ایک اہم جزو ہے۔ اس لیے وٹامن کی کمی سے ہڈیاں نرم، کھوکھلی اور ٹیڑھی ہو جاتی ہیں۔وٹامن ای:یہ وٹامن جلد، آنکھوں کو تقویت دیتا ہے۔ اس کی مناسب موجودگی میں بیماریاں کم حملہ آور ہوتی ہیں۔ وٹامن انڈے کی زردی‘ مونگ پھلی، زیتون کا تیل پستہ ‘ دودھ‘ مکھن‘ اور سبزیوں وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ وٹامن ای کی کمی سے عضلات اور اعصاب کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔ اور اس کی کمی سے عام طور پر عورتوں میں بانجھ پن کی شکایت بھی ہوجاتی ہے۔وٹامن کے :یہ وٹامن زیادہ تر سبزیوں مثلا ً گوبھی پالک سویابین میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی کچھ مقدار گوشت میں بھی پائی جاتی ہے۔ یہ وٹامن خون منجمد کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved