جلد صارفین کو ’’ فیس بک‘‘ میں بڑی تبدیلی نظر آنیوالی ہےوہ کیاہے؟ جاننے کیلئے یہ خبر پڑھ لیں
  13  جنوری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ ”فیس بک “ نے نیوز فیڈ میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان کر دیاجس تبدیلی کے ذریعے صارفین کو خبریں کم اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے شیئر کیا گیا مواد زیادہ نظر آئے گا۔فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے ایک پیغام میں بتایا ہے

کہ اس سے قبل کمپنی کا مقصد ایسی خبریں اور پیغامات کو نیوز فیڈ پر دکھانا تھا جنہیں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا تھا یا لوگ ان پر تبصرے کرتے تھے۔تاہم، کمپنی نے اپنا مذکورہ مقصد تبدیل کر دیا ہے اور اب فیس بک وہ مواد صارفین کو دکھائے گی جو لوگوں کے لیے سماجی طور پر بامقصد ہو گا۔زکربرگ نے تسلیم کیا ہے کہ ابتدائی طور پر ہو سکتا ہے کہ اس سے لوگوں کی فیس بک پر مصروفیت میں کمی واقع ہو لیکن یہ پالیسی طویل مدتی طور پر بزنس اور صارفین کے لیے بہتر ثابت ہو گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved