صفائی کے انتظامات نہ ہونے پر 5 اسپتالوں کے23 آپریشن تھیٹرز :پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن
  14  جنوری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نےاسپتالوں میں معیار کے مطابق صفائی کے انتظامات نہ ہونے پر 5 اسپتالوں کے23 آپریشن تھیٹرز میں سرجری روک دی ہے۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے معیار کے مطابق صفائی نہ ہونے پر جن اسپتالوں میں آپریشنز روکے گئے ان میں جنرل اسپتال کے 5، گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ کے 4 ، شریف میڈیکل سٹی اسپتال کے 3 تھیٹرز بند کیے گئے ہیںجبکہ نجی اسپتال کے 13 تھیٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 17 اسپتالوں کو صحت کی مناسب سہولتیں فراہم نہ کرنے پر اظہاروجوہ کے نوٹسزبھی جاری کیے گئے ہیں جن میں سروسز، لیڈی ولنگڈن، انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اور گلاب دیوی اسپتالوں سمیت 13 نجی اسپتال بھی شامل ہیں۔ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق پابندی کے شکار اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہےکہ جب تک صفائی کے انتظامات یقینی نہیں بنائے جائیں گے سرجری کی اجازت نہیں ملے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved