کھجوریا چھوہاروں کو توانائی کا خزانہ!اہم معدنیات کا ذریعہ
  14  جنوری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

برلن (نیوز ڈیسک )چھوہارے کی قدرتی شکر جسم کو فوری توانائی پہنچاتی ہے۔سوکھی ہوئی کھجوریا چھوہاروں کو توانائی کا خزانہ کہا جائے تو بے جا ناہ ہوگا کیونکہ اسکا استعمال صحت کیلئے مفید ہے۔ آیئے ہم آپ کو چھوہاروں کے چند فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔ جسم کی توانائی کی فراہمی: چھوہارے میں وٹامن اے، سی ، ای،کے ، بی 2 اور بی 6 شامل ہیں۔ یہ تمام وٹامنز ہماری صحت کو ہر طرح سے بہتر بنا کر توانائی فراہم کرتے ہیں۔ اہم معدنیات کا ذریعہ: فولاد، پوٹاشیم،فاسفورس اور جست وہ اہم معدنیات ہیں جن کے بغیر جسم کے خلیات اپنا کام صحیح طرح انجام نہیں دے سکتے اور چھوہارے ان معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔خون کی کمی دور کریں: خون کو ہیمو گلوبن اور آکسیجن فراہم کرنے کیلئے فولاد ضروری ہے اور چھوہارے فولاد کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔خون کی کمی کا شکار افراد چھوہارے ضرور کھائیں۔ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط رکھنے کیلئے کیلشیم کی اہمیت سے انکار نہیں ، تو پھر چھوہارے کھائیں کیونکہ اس میں بڑی مقدار میں کیلشیم پایا جاتا ہے، علاوہ ازیں یہ جوڑوں کے درد اور گھٹیاسے بھی بچاتا ہے۔

قبض دور کرنے کیلئے: قبض کی شکایت دُور کرنی ہے تو پھر چھوہاروں کو اپنا ساتھی بنالیں کیونکہ اسکا ریشہ قبض دُور کرنے میں انتہائی معاون ہے۔ انہیں رات بھر کیلئے پانی میں بھگوئیں اور صبح کھا لیں۔دل کو دکھیں صحت مند: چھوہارے میں کولیسٹرول نہیں ہوتا جبکہ چکنائی بھی کم ہوتی ہے، یہ خون میں موجود کولیسٹرول کوکم کرتا ہے، اس کے علاوہ چھوہارے میں موجود پوٹاشیم اور سوڈیم فشار خون کو قابو میں کرتا ہے۔ بہترین ہاضمے کیلئے: چھوہاروں کے اینٹی اکسیڈنٹس نظام ہضم کو درست بناتے ہیں۔ یہ تیزابیت ، پیٹ کے السر اور سینے کی جلن کیلئے بھی مفید ہیں۔پٹھے بنائے مضبوط: پٹھوں اور دل کی مضبوطی کیلئے چھوہارے کھائیں۔ حاملہ خواتین مثانے کی مضبوطی اور پیدائش کے عمل میں آسانی کیلئے چھوہاروں کا استعمال کرسکتی ہیں۔دُبلا پن دور بھگائیں: حد سے زیادہ دُبلا پن بھی اچھا نہیں لگتا، ایسے لوگوں کیلئے مشورہ ہے کہ وہ چھوہارے کھائیں۔ اس میں موجود حراروں کی بڑی مقدار وزن بڑھائے بغیرمسلز کو طاقت دیتی ہے۔ فوری توانائی پائیں: چھوہارے کی قدرتی شکر جسم کو فوری توانائی پہنچاتی ہے۔ اگر محسوس ہورہی ہو تھکن اور سستی تو پھر چند چھوہارے کھالیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved