3روزہ پولیو مہم 15جنوری سے 17جنوری 2018ء تک منعقد
  14  جنوری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

قصور(نیوز ڈیسک)پولیوانچارج ڈاکٹرمحمدخالدنے ’بتایا کہ ضلع قصور میں 3 روزہ پولیو مہم 15جنوری سے 17جنوری 2018ء تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ18اور 19جنوری کو فالو اپ ہوگا۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 5 سال سے کم عمر 6لاکھ28ہزار 122بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

جس کیلئے مجموعی طور پر 1386ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس اڈا جات اور گھر گھر جانے والی ٹیموں کو اگر کوئی مسئلہ ہوا تو انکی مدد کرے گی ۔محکمہ ریونیو لوگوںمیں آگاہی کی مہم اور رہ جانیوالے بچوں کی نشاندہی اورپولیو ٹیموں کی علاقہ میں معاونت کریگا۔محکمہ ایجو کیشن صبح کے وقت اسمبلی میں بچوں کو پولیو آگاہی کے حوالے سے لیکچر ،سکولوں کے مین گیٹ پر بینرز ،اڈا جات پر سکائوٹس اور جہاں ضرورت ہو گی وہاں سٹاف مہیا کریگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved