موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکس میں کمی کیلئے قانونی ترمیم ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
  9  فروری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی نے موبائل صارفین کیلئے خصوصی قانون پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق، موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکس میں کمی کیلئے قانونی ترمیم لائی جائے گی۔نئے قانون کے

مطابق موبائل کارڈز پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی جائے گی۔ جو صارفین ماہانہ 200 روپے یا اس سے کم موبائل بیلنس استعمال کرتے ہیں، ان کے موبائل بیلنس سے ٹیکس کی کٹوٹی معمول سے کم ہوگی۔ واضح رہے کہ اس وقت موبائل صارفین کے 100 روپے کے کارڈ پر 35 روپے کی کٹوتی ہوتی ہے۔ جبکہ بقیہ بچ جانے والے بیلنس کے استعمال پر بھی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved