غیرقانونی طور پر لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی میں سے مواد
  13  فروری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

حافظ آباد(نیو زڈیسک )حافظ آباد میں غیرقانونی طور پر لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی میں سے مواد (بون میرو) نکال کر فروخت کرنے والیگروہ کا انکشاف ہوا ہے۔سٹی تھانہ پولیس کے مطابق حافظ آباد کی رہائشی ایک 17 سالہ لڑکی کے والد نے شکایت درج کروائی کہ چند افراد نے بیٹی کے لیے جہیز کی تیاری کا لالچ دے کر ان سے ایک جعلی فارم پر دستخط کروائے۔متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق بعدازاں ملزمان نے

ان سے کہا کہ وہ ان کی بیٹی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے خون کا نمونہ لیں گے۔متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق میڈیکل چیک اپ کے بعد جب ان کی بیٹی گھر آئی تو اس کی حالت غیر ہوگئی اور جب انہوں نے اسے ڈاکٹر کو دکھایا تو ان پر انکشاف ہوا کہ ان کی بیٹی کا بون میرو نکالا جاچکا ہے جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا اور 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر محلہ بہاولپور میں متعلقہ مقام چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے ایک خاتون سمیت گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حافظ آباد میں لڑکیوں کا بون میرو نکال کر فروخت کیے جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا۔شہباز شریف نے متاثرہ لڑکیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved