زیادہ ٹی وی دیکھنا آپکو ہلاک کرسکتا ہے
  13  فروری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

لاہور (نیوز ڈیسک )بہت زیادہ دیر تک ٹی وی سکرین پر نظریں جمائے رکھنے سے انسان کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بن جاتے ہیں جو اس کی موت کا سبب بن سکتے ہیں اگر آپ ٹی وی دیکھنے کے بہت زیادہ شوقین ہیں تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ زیادہ ٹی وی

دیکھنا آپکو موت کا شکار بھی کرسکتا ہے ۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنا آپکے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے جس سے آپکی موت ہوسکتی ہے۔یہ تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پھیپھڑوں میں بننے والے خون کے لوتھڑوں کو پلمونری امبولزم کہا جاتا ہے جو عموماً خون کی سست گردش کے باعث پیدا ہوتا ہے۔ماہرین نے متنبہ کیا کہ آج کل انٹرنیٹ پر ٹی وی پروگرامز کی کئی اقساط ایک ساتھ دستیاب ہیں جنہیں بعض افراد گھنٹوں بیٹھ کر دیکھتے ہیں۔ یہ صورتحال خطرناک امراض کے پنپنے کیلئے نہایت سازگار ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved