واٹس ایپ کا نیا فیچر اپنا رنگ دکھانے کیلئے تیار ، جان کر آپ خوش ہوجائینگے
  13  فروری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں انٹرنیٹ پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن ”واٹس ایپ “ صارفین کیلئے نت نئی اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب مالی لین دین کی سہولت بھی متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔واٹس ایپ ”ایزی پے منٹ“ کے نام سے نئے

فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الاٹ بیٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائیگا۔ یہ فیچر”اٹیچمنٹ“ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔اسے استعمال کرنے کیلئے پے منٹ کے آپشن کو دبانے سے نئی اسکرین میں ”یوپی آئی“ اکاؤنٹ کا لنک کھلے گا ۔ اگر یوپی آئی اکاؤنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ کاؤنٹ بنانا لازمی ہوگا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر آزمائش کے آخری مراحل میں ہے اور اسے مکمل ٹیسٹ کے بعد اپ ڈیٹ کردیا جائیگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved