امسال انسداد پولیو مہم کا آخری سال ہوگا، وفاقی وزیرصحت
  13  فروری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے انسداد پولیو مہم کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ سال ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا

آخری سال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس صرف آٹھ پولیو کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے ہدف کے حصول کے بہت نزدیک ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پولیو کیسز انتہائی کم سطح پر پہنچ گئے ہیں جو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ و ہ گزشتہ مراحل کی طرح اس بار بھی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین اورحفاظتی قطرے پلانا یقینی بنائیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved