ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالےجانےوالی مزید 8 متاثرہ خواتین
  14  فروری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حافظ آبادمیں ریڑھ کی ہڈی سےپانی نکالےجانےکی مزید 8متاثرہ خواتین سامنے آگئیں۔ گذشتہ روز 16خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ کے دوران سرنج کے نشانات پائےگئےتھے۔گرفتاردوملزمان کوپولی گرافک ٹیسٹ کےلئےلاہورروانہ کردیاگیا۔حافظ آبادکے

محلہ بہاولپورہ میں مزید 8خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد متاثرہ خواتین کی تعداد24ہوگئی ہے۔ تمام خواتین کو میڈیکل کےلئےڈی ایچ کیو منتقل کیا گیاجن میں سے 5کولاہورریفرکیاگیاہے۔ایم ایس ڈاکٹرریحان اظہر کے مطابق گذشتہ روز 16خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ کے دوران ریڑھ کی ہڈی پرسرنج کے نشانات پائےگئےتھے۔متاثرہ خواتین نے جیونیوزکوبتایا کہ ملزمان جہیز اورنقدرقم کا لالچ دیکرانہیں ورغلاتے تھے ۔ڈی پی اوڈاکٹرغیاث گل کاکہناتھاکہ مقدمے میں ڈی ایچ کیوکا سوئیپرساجد اورایک خاتون سمیت5ملزمان گرفتارہیں ۔ملزمان کااصل مقصد کیا تھا اوروہ کیوں خواتین کو لالج دیکرایسا کرتے تھے سچ جھوٹ کا پتاکرانےاورحقائق جاننےکےلئے دوملزمان کوپولی گرافک ٹیسٹ کےلئے لاہورروانہ کیا ہے۔ڈی پی اوکے مطابق دودن میں تحقیقات مکمل کرلی جائیں گی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved