ملتان: انفلوئنزا کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے
  14  فروری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملتان کے نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزہ کے شبہ میں4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ چاروں مریضوں میں انفلوائنزہ کی تصدیق کے لئے رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق نشتر اسپتال میں سیزنل

انفلوائنزہ کےمزید 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ان مریضوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہےجبکہ تین مریضوں کا تعلق خانیوال اور ایک کا وہاڑی سے ہے۔چاروں مریضوں کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں تاہم تصدیق کے لیے رپورٹ کا انتظار ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اس وقت نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزہ کے 9 مریض زیر علاج ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق 15دسمبر سے اب تک 138 افراد میں سیزنل انفلوائنزہ کی تصدیق ہوئی ہےجس میں سے 45 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved