صحت سے بھرپور مزیدار،خوش شکل اورخوش رنگ پھل کیوی
  14  فروری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

ملتان (نیوز ڈیسک )صحت سے بھرپور مزیدار،خوش شکل اورخوش رنگ پھل کیوی انتہائی صحت بخش پھل ہے۔وٹامن سی،وٹامن کے،وٹامن ای،کاپر،فائبر،پوٹاشیم،مینگنیز، اور فولیٹ پر مشتمل یہ پھل صحت کے اعتبار سے دنیابھر میں بہت مشہور ہے۔ اس سے بڑھ کر صحت کی ضمانت اور کیاہوسکتی ہے کہ کیوی میں پچاسی فیصد وٹامن سی پایاجاتاہے۔جو آپکے جسم کی روزمرہ وٹامن سی کی ٖضرورت کو بآسانی پوراکرسکتاہے۔خوش ذائقہ اتناہے کہ اگر آپ ایک دفعہ کھالیں تو دوبارہ کھائے بغیر نہیں پائیں گے۔ کیوی کی بے شمار خصوصیات اور اس سے پہنچنے والے فوائد جانئے ۔

کیوی کے فائدے ۱۔کیوی میں موجود وٹامن سی اور دیگر اجزاء قوت مدافعت میں اضافہ کاباعث بنتے ہیں۔ ۲۔دیگر پھلوں کے مقابلے میں کیوی میں شوگر کی مقدار کم پائی جاتی ہے جسکے باعث یہ وزن میں اضافہ کاسبب نہیں بنتا۔ ۳۔کیوی میں موجود فائبر, نظام ہضم کو بہتر بناتے ہیں۔ ۴۔دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ٹرائی گلیسرائڈ کو کم کرتاہے۔ ۵۔یہ بلڈ شوگر میں اضافہ کاباعث نہیں بنتا اسی لئے ذیابیطس کے مریض آسانی سے لے سکتے ہیں۔ ۶۔آنکھوں کے لئے بہت مفید ہے یہ میکیولر ڈیجنریشن کے خطرے کو کم کرتاہے۔ ۷۔وٹامن ای اوراینٹی آکسیڈنٹ کے باعث جلد کے لئے بہت مفیدہے۔ ۸۔بلڈ پریشر میں مفید ہے۔اس میں موجود پوٹاشیم کے باعث سوڈیم کے اثرات سے بچاؤ ممکن ہے۔ ۹۔ماہرین کے مطابق اس کے استعمال سے سرطان سے بچاؤ ممکن ہے۔ ۱۰۔کیوی کے بیجوں میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔جس کی وجہ سے اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل صلاحیت پائی جاتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved