کتوں سے دوستی بزرگ لوگوں کی صحت کیلئے معاون
  9  مارچ‬‮  2018     |     سائنس/صحت

لاہور(نیوز ڈیسک) پالتو جانوروں بالخصوص گھروں میں کتے پالنے کے شوقین لوگوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کتے عمر رسیدہ افراد کی صحت کو بہتر رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ویب سائٹ بولڈ سکائی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ریٹائرمنٹ کے

بعد معمر افراد کو زیادہ سے زیادہ جسمانی سرگرمیوں پر زور دیا گیا ہے۔ایسے افراد جو گھروں میں پالتو کتوں کو رکھنے کا شوق رکھتے ہیں ان کی صحت دوسرے لوگوں کی نسبت بہتر رہتی ہے۔ اس نئے مطالعے میں بتایا گیا کہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے افراد جو گھروں میں کتوں سے دل بہلاتے ہیں یومیہ 22 منٹ اضافی جسمانی سرگرمیاں کرتے ہیں اس طرح وہ اپنے معاصر ایسے افراد جو کتے پالنے کا شوق نہیں رکھتے یا ان کے پاس کتا نہیں ہوتا سے زیادہ چست ہونے کیساتھ ساتھ تندرست بھی ہوتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پالتو کتوں کی دیکھ بحال میں مصروف رہنے سے انسان کی غیر شعوری طورپر ورزش جاری رہتی ہے ۔ خاتون ریسرچر ننسی جی کا کہنا ہے کہ بڑی عمرکے افراد میں کتے رکھنے کا رجحان ان کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ کتے اپنے مالکان کو روزانہ زیادہ سے زیادہ حرکت پر غیرشعوری طورپر مجبور کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved