حیدرآباد میں محکمہ صحت کیلئے انسداد پولیو مہم درد سر بن گئی
  14  مارچ‬‮  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے باعث حیدرآباد میں محکمہ صحت کے لیئے انسداد پولیو مہم درد سر بن گئی۔ والدین بچوں کو ویکسین پلانے سے گریز کر رہے ہیں۔حیدرآباد میں 5 سال سے کم عمر 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو

سے بچاؤکے قطرے پلانے کی مہم ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے لئے ایک امتحان بن گئی ہے، جس کی وجہ نوابشاہ میں ویکسین سے مرنے والے بچوں کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہے۔ اس کے بعدوالدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کررہے ہیں۔اسکول انتظامیہ کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کی اموات کی ویڈیو دیکھ کر بچوں کے والدین نے ہمیں منع کیا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلائے جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شکیل ابڑو کہتے ہیں کہ حیدرآباد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے افراد کی تعداد تقریبا 8 سو ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے سبب یہ تعداد کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم کے دوران بچوں کو پلائے جانیوالے قطرے عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ والدین افواہوں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی ویڈیوز پر توجہ نہ دے کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ہمیشہ کیلئےمعذوری سے محفوظ بنائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved