روزے کی حالت میں انسولین کا انجکشن جائز
  17  مئی‬‮  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے کو بیشتر علماء،دارالافتاء کی جانب سے جائز قرار دیا جا چکا ہے ۔دارالعلوم دیو بند کی آن لائن سہولت نے اس فتوے کا ایک مرتبہ پھر اجراء کیا ہے۔دارالعلوم دیو بند کی آن لائن سروس پر سوال دریافت کیا گیا تھا

کہ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزے پر اثر پڑتا ہے؟اس سوال کے جواب میں دارالافتاء دارالعلوم دیو بند کی آن لائن سہولت پر جواب میں کہا گیا ہے کہ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا خواہ یہ انجکشن سحری کے بعد لگایا جائے یا کسی اوروقت تاہم سحری کے وقت کے ختم ہونے سے قبل لگوالیا جائے تو مناسب ہے۔اسی طرح سعودی عرب کی آن لائن دارالافتاء کی ویب سائٹ پر موجود فتوے کے مطابق روزے کی حالت میں انسولین انجکشن لینے سے روزے پر اثر نہیں پڑتا اس میں کوئی قباحت نہیں اور نہ ہی اس روزے کی قضا ہوگی۔دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹرعلی احمد مشیل بھی اس حوالے سے فتویٰ جا ری کر چکے ہیں کہ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے یا آنکھ میں دوا ڈالنے سے اس کی صحت پر اثر نہیں پڑتا۔مفتی اعظم کاکہناہےکہ فقہ حنفی اور شافعی کے مطابق آنکھوں میں قطرے ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاحتیٰ کہ گلے میں بھی اس کا ذائقہ کیوں نہ محسوس ہو،اس کی وجہ بیان کرتے ہو ئے مفتی اعظم دبئی ڈاکٹرعلی احمد مشیلکا کہنا ہے کہ آنکھ خوراک یا مشروب لینے کی جگہ نہیں جس سے کوئی چیز گلے میں پہنچ سکے ۔اُنہوں نے کہاکہ روزہ جسم کے کھلے حصوں مثلاً منہ ، ناک اور کانوں کے ذریعے کچھ کھانے یا پینے ٹوٹ جاتا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved