جرمنی: جدید ایجادات اور ٹیکنالوجی سے سجے میلے کا آغاز
  13  جون‬‮  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جرمنی میں جدید ٹیکنالوجی سے سجے سب سے بڑے میلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں کئی ممالک کے وفود سمیت سینکڑوں افراد نے

شرکت کی۔جرمنی کے شہر ہین اوور میں CeBITنامی ٹیکنالوجی کی اس سب سے بڑی نمائش میں دنیا بھر سے درجنوں ممالک کی تین ہزارسے زائد کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگا ئے ہیں جن کی نت نئی اشیاء نمائش میں شرکت کرنے والوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔گزشتہ روز شروع ہونے والا یہ میلہ 15جون تک جاری رہے گا جس میں کئی ممالک کے وفود اورٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اس میلے کی رونقیں بڑھانے پہنچے جہاں سیکیورٹی میں جدید طریقے متعارف کروانے میں خاص دلچسپی کا اظہار کیاگیا۔ہیلپنگ روبوٹس ہوں یا مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ، جدید پارکنگ سسٹم ہو یاسیلف ڈرائیونگ وہیکلز، ورچوئل ٹیکنالوجی ہو یا پھرری سائیکلنگ مشینیں،تمام کی تمام اشیاء نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔یہ رنگارنگ میلہ جمعے تک اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پزیر ہو جائے گا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved