امریکا میں 'سمارٹ نمبر پلیٹس' سے گاڑی کی چوری ناممکن
  13  جون‬‮  2018     |     سائنس/صحت

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) امریکا میں روایتی دھاتی نمبر پلیٹ کی جگہ اب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر مشتمل سمارٹ نمبر پلیٹ جاری کی جارہی ہیں جو فی الحال مہنگی کاروں کی زینت بنائی گئی ہیں۔ جدید نمبر پلیٹس میں گاڑی چوری سے بچاؤ کے نظام

سمیت بہت سارے فیچرز موجود ہیں۔پہلے مرحلے میں ڈیجیٹل نمبر پلیٹوں کو شیورلیٹ بولٹ ای وی کاروں پر لگایا گیا ہے اور اسے ریو اور آٹو آرپلیٹ پرو کمپنی نے جاری کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نمبر پلیٹ ایک بیٹری سے چلتی ہے اور اس طرح یہ روایتی نمبر پلیٹ کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ اسے کیلی فورنیا میں جاری کیا جارہا ہے لیکن وہاں اب بھی روایتی نمبر پلیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈیجیٹل نمبر پلیٹ ہر قسم کے موسم کو برداشت کرسکتی ہے اور ازخود کار کی رجسٹریشن اور سالانہ ٹیکس ادائیگی میں بھی مدد کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نمبر پلیٹ انٹرنیٹ سے جڑی ہوئی ہے اور اسے چرانا تقریبا ناممکن ہے۔ اس میں جی پی ایس نظام موجود ہے جو گاڑی کی پارکنگ میں مدد دیتا ہے۔ علاوہ ازیں آپ اپنی کار کو اشتہارات کے لیے استعمال کرکے نمبر پلیٹ سے رقم بھی کما سکتے ہیں۔پارکنگ کی صورت میں یہ عوامی مفاد کے پیغامات بھی دکھا سکتی ہے اور طویل سفر کی صورت میں فاصلہ، وقت، راستہ اور دیگر تفصیلات کا بھی خیال رکھتی ہے۔اس وقت سیکریمنٹو شہر میں 24 کاروں پر برقی نمبر پلیٹ لگائی گئی ہیں جبکہ جلد ہی مزید 11 گاڑیوں پراسمارٹ نمبر پلیٹیں آویزاں کی جائیں گی۔ آرپلیٹ پرو کمپنی کے مطابق اگلے مرحلے میں ان کا دائرہ کار ایریزونا، واشنگٹن ریاست، ٹیکساس اور فلوریڈا تک وسیع کیا جائے گا۔ مشرقِ وسطیٰ کے بعض ممالک نے بھی ان نمبر پلیٹوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں دبئی سرِ فہرست ہے۔ڈیجیٹل نمبر پلیٹ کی قیمت پاکستانی 70 ہزار روپے ہے جب کہ ہر سال 800 روپے کی سروس فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved