فیس بک نے ایک نیا ”میموری“ فیچر لانچ کر دیا
  13  جون‬‮  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اب آپ ایک ہی جگہ پر اپنے ماضی کے شیئر کیے ہوئے لمحات دیکھ سکتے ہیںفیس بک نے ”میموری“ کے نام سے ایک نیافیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ نیا فیچر فیس بک کے تمام اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے

دستیاب ہے۔اس فیچر سے صارفین ماضی میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے شیئر کیے گئے تمام لمحات ایک ہی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔چاہے یہ پوسٹ ہو یا آپ نے دوست بنائےہوں یاپھر آپ کی زندگی کا کوئی بڑا واقعہ۔ اب یہ سب کچھ آپ میموری میں ایک ہی جگہ پر دیکھ سکتے ہیں ۔فیس بک کا کہنا تھا کہ ہر روز 90 ملین صارفین On This Day کا فیچر استعمال کرتے ہیں، جس کےبعد کمپنی نے میموری فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اب صارفین اپنے میموری پیج کے سیکشن میں On This Day, Friends Made On This Day, Recaps of Memories, اور Memories You May Have Missed دیکھ سکتے ہیں۔صارفین ابھی بھی موبائل ایپ میں نیچے دائیں طرف Memoriesبک مارکس سے میموری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ فیس بک صارفین میموریز کو نوٹی فیکیشنزاور نیوز فیڈ کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی فیس بک نے صارفین کےلیے ماضی کو یاد رکھنا بہت آسان بنا دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved