ہڈیاں مضبوط اور دل ہمیشہ تندرست رکھنے والی غذائیں
  12  جولائی  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اپنی ہڈیاں اور دل ہمیشہ مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو پھلوں، سبزیوں، گریوں، زیتون کے تیل اور مچھلی وغیرہ کو زیادہ کھانا شروع کردیں۔ یہ بات اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔بولوگنا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں،

سبزیوں، گریوں، زیتون کے تیل اور مچھلی پر مشتمل غذا کو عادت بنالینا عمر بڑھنے سے ہڈیوں میں آنے والی کمزوری سے تحفظ دے سکتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ غذا امراض قلب، الزائمر اور کینسر جیسے امراض سے بچانے میں بھی مدد دیتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی طویل المعیاد تحقیق ہے جس میں بڑھتی عمر میں ہڈیوں کی صحت پر غذا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اس تحقیق کے دوران ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کی غذائی عادات کا جائزہ ایک سال سے زیادہ تک لیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ ایسے افراد جن کی ہڈیوں کی صحت ٹھیک تھی، ان میں تو اس غذا کے نمایاں اثرات دیکھنے میں نہیں آئے، مگر ہڈیوں کے بھربھرے پن کے شکار افراد کے لیے یہ غذا بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ عام طور پر عمر بڑھنے سے کولہوں کے جوڑ کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں اور ان کے فریکچر کا خطرہ بڑھتا ہے، تاہم یہ غذا اس حصے کو مضبوط بناتی ہے۔ اب محققین اس حوالے سے زیادہ لمبی تحقیق کرنے پر غور کررہے ہیں تاکہ جانا جاسکے کہ یہ غذا کس حد تک ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved