تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

زہریلی مکڑیوں کی یلغار ، 7سکول بند ،حکام کی مختاط رہنے کی تنبیہ، والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی


لندن (نیو زڈیسک)کچھ دنوں سے مشرقی لندن کے علاقے میں کیڑے مکوڑوں اور مکڑیوں کی یلغار کی خبریں مختلف علاقوں سے مل رہی ہیں اور حکومت کے تمام تر حفاظتی اقداما ت کے باوجود یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ عر ب ٹی وی کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے نیو ہیم میں 7اسکول زہریلی مکڑیوں کی یلغار کی وجہ سے بند کردیئے گئے جن میں سے دوپرائمری

اور دوسیکنڈری اسکول ہیں۔مختلف تعلیمی اداروں نے پیسٹ کنٹرولرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ جنکا کہناتھاکہ یہ مکڑیاں مکانات اور دفاتر وغیرہ میں بنائی جانے والی خفیہ اور مصنوعی کھڑکیوں سے در آتی ہیں ۔ ان مکڑیوں کا سائز 50پینس کے سکے کے برابر ہوتا ہے اور اگر وہ ڈنک مار دیں تو پورے جسم میں سوز ش اور تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔ اسکے بعدکئی ہفتے پوری طرح

صحت مند ہونے میں لگتے ہیں۔ حکام کاکہناتھا کہ اگر کسی کے ساتھ ایسا واقعہ ہوجائے تو انہیں فوری طور پر طبی امدادی ادارو ںسے مدد حاصل کرنا چاہئے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved