تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

دماغی صحت کے عالمی دن پر پشاور میں واک کا انعقاد


اسلام آباد(نیو زڈیسک) دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ریلی اور واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں اور شہریوں نے شرکت کی۔ڈاکٹروں کے مطابق خیبر پختونخوا میں دماغی علاج سے متعلق سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ دماغی امراض کی ادویات اور علاج بھی مہنگا ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ غربت، بیروزگاری، ذہنی دباؤ، معاشرتی مسائل ذہنی امراض میں اضافے کی بھی بڑی وجوہات ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے علاوہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈٰیکل کمپلیکس میں بھی دماغی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کی گئی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved