تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

بھارت، زیکا وائرس کے مریضوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں حالیہ18 دنوں کے اندر 29 افراد میں زیکا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔بھارتی خبررساں ادارے نے صوبے کے محکمہ صحت کے حوالے سے خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ جے پور میں حالیہ 18 دنوں کے دوران 29 افراد میں زیکا وائرس کی تشخیص کی جاچکی ہے جبکہ ملک بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

خبر کے مطابق رواں سال میں اس وائرس میں مبتلا پہلا مریض صوبہ تامل ناڈو میں دیکھا گیا تھا۔جے پور کے 29 مریضوں میں 3 حاملہ عورتیں بھی شامل ہیں۔بیماریوں کی روک تھام کے قومی ادارے کے عہدیدار کے مطابق متعدی بیماری اس وقت تک مقامی سطح پر ہے تاہم بھارت میں اس سے قبل زیکا وائرس کے مریضوں کی تعداد اتنی زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال تشویش ناک ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved